Raja Javed Ikhlas holds PML-N public rally in Sir sooba shah
سرصوبہ شاہ میں راجہ جاوید اخلاص کا انتخابی جلسہ
سرصوبہ شاہ میں امیدوار این اے 58راجہ جاوید اخلاص نے انتخابی جلسہ میں کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر ہمارے ملک اور قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشا اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی۔امیدوار پی پی 7راجہ محمد علی نے کہاکہ منتخب ہوکر پہلے کی طرح علاقہ میں ترقیا تی کاموں کے جال بچادوگا۔سابق ناظم محمدتاج کیانی نے کہا کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔سابق وزیر اعلی پنجاب کے سابق معاون خصوصی راجہ محمد علی نے حلقے بھر میں بلا تفریق کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ مخالفین کسی خوش فہمی میں ناں رہیں کامیابی راجہ محمد علی کا مقدر بنے گئی ۔جلسہ کی صدارت پیرسید طاہرعباس شاہ نے کی اور مہمان خصوصی سابق پرنسپل صوبیدار محمد افضل منہاس نے تھے۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ راجہ گلستان خان،چیرمین منیاندہ چوہدری صداقت حسین وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی،چیئرمین یونین کونسل کنوہا ماسٹر پرویزقادری،چیئرمین دوبیرن راجہ ندیم ،چوہدری غالب حسین،ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،ماسٹر محمد رمضان منہاس سیاسی سماجی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی