DailyNewsHeadline

Inauguration of post graduate college for children of overseas Pakistani in Islamabad

اوورسیزپاکستانیوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اسلام آباد میں پوسٹ گریجویٹ کالج کی سنگ بنیاد

اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن( اوپی ایف )نے سمندر پارپاکستانیوں کے بچوں کوپاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے اسلام آباد میں پوسٹ گریجویٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔اس کالج میں میں سمندرپارپاکستانیوں کے بچے جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن، منیجمنٹ سائنسز،کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا سٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کر سکیں گے۔ سنگ بنیاد کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری برائے وزارت سمندر پارپاکستانیز ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اوپی ایف کی 40سالہ کاوشوں کے ثمر کا دن ہے ۔یہ ادارہ اوپی ایف کی طرف سے سمندرپار پاکستانیوں کے لئے ایک تحفہ ہے جو اپنے خاندان کا مستقبل سنوارنے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لئے بیرونِ ملک جاتے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹراوپی ایف ڈاکٹر عامر شیخ نے کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتاجب تک اس کی نوجوان نسل خود کو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کرے۔اس ادراے میںجدید سہولیات سے مزین70کلاس رومز،5 لیبارٹریز، لائبریری، 2400طالبعلموں کے لئے آڈیٹوریم ، ہاسٹلز، اور غیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے قواعد وضوابط کو پورا کر نے کے لئے ائیر یونیورسٹی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جس کے تحت
بہت جلد اسے ڈگری ایوارڈ نگ ادارے کا درجہ مل جائے گا۔

Rawalpindi: The Overseas Pakistan Foundation (OPF) has planned to establish the campus of own degree college/university in the federal capital for the children of all Pakistanis, especially those living abroad.
The ground-breaking ceremony in this respect will take place today (Friday) with Overseas Pakistanis Ministry secretary Dr Muhammad Hashim Popalzai being the chief guest.

The campus will have a covered area of more than four acres in the easily accessible F-11/2 sector of Islamabad. The students will have access to courses of business administration, management, computer sciences and media studies. With 72 classrooms, one auditorium and five laboratories, the campus will accommodate around 2,400 students.

 

Show More

Related Articles

Back to top button