دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری میٹرک کا شاندار رزلٹ۔ دارالعلوم اسلامیہ رضویہ مین بازار چکسواری خطہ آزاد کشمیر میں دینی اور عصری علوم کی ایک عظیم درسگاہ ہے۔ اور ادارہ ہذا کے طلباء نے آزاد کشمیر بورڈ میرپور اور آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد اور مرکزی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے تحت منعقدہ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔اس سال بھی ادارہ ہذا کی میٹرک کلاس کا شاندار رزلٹ رہااور تمام طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ادارہ ہذا کا رزلٹ 100% رہا۔ادارہ ہذا میں میٹرک پاس طلباء کے لئے شعبہ درس نظامی میں داخلہ ٹیسٹ 28 جولائی بروز ہفتہ صبح 9 بجے ہو گا۔
پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ کو خراج تحسین
ایس ایس پی ضلع میرپور ریاض حیدر بخاری اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او رضوان ملک اے ایس آئی راجہ شاہنواز نے بمعہ عملہ چکسواری نیو سٹی گیٹ پر جنرل اولڈ اپ کے دوران ناکہ بندی کر کے بدوں کاغذات اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی دوران پڑتال 5موٹر سائیکلوں کے چالان کیے اور 15کے قریب موٹر سائیکل اور دیگر بدوں کاغذات گاڑیوں کو تھانہ میں بند کر دیا گیا عوام علاقہ چک سواری نے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او رضوان ملک اور ایے ایس آئی راجہ شاہنواز اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے جرائم میں کمی واقع ہو گی اور ٹریفک قوانین کی پاسدای یقینی بنائی جا سکے گی ہم پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ٹیم ورک کانتیجہ ہے کہ ایلیمنٹری اورسیکنڈری سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج شانداررہے ہیں
چےئرمین ضلعی ایلیمنٹڑ ی تعلیمی بورڈ میرپور راجہ طار ق محمودڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور نے کہاہے کہ ٹیم ورک کانتیجہ ہے کہ ایلیمنٹری اورسیکنڈری سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج شانداررہے ہیں اساتذہ میری فورس ہیں ساراکام صدرمعلمین اور اساتذہ کاہے ان کی رہنمائی کرنامیری ذمہ داری ہے صدرمعلمین اوراساتذہ کی بہترین کارکردگی کانتیجہ ہے کہ ضلع میرپور کے تعلیمی اداروں کے میٹرک کے نتائج شانداررہے اسی طرح ایلیمنٹری کے نتائج بھی شانداررہے ہیں اساتذہ قابل ا حترام ہیں نئی نسل کی تعلیم وتربیت کااہم فرض اساتذ ہ کے ذمہ ہے میراکام صرف راہنمائی کرناہے شاندارکارکردگی پر اساتذہ کی حوصلہ ا فزائی کریں گے مل جل کرکام میں بہتری اورتیز ی لانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے حکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے ویژن کوآگے بڑھاناہے ہرآدمی میں کوئی نہ کوئی خوبی ہوتی ہے سستی اورکوتاہی ہوجاتی ہے مگرنیت خراب نہیں ہونی چاہیے ہروقت خوف خداہوتوکام بہترسے بہتر ہوجاتاہے دوران تدریس گاؤن کااستعمال کیاجائے با قاعدگی سے روزانہ ڈائری لکھی جائے موبائل فون کے استعمال پرمکمل پابندی ہوگی ٹائم ٹیبل مساوی ہوناچاہیے لائبریری اور سائنس لیبارٹری کوفعال بنایاجائے سائنس کے طلبہ کوہرما ہ کم ازکم پانچ پریکٹیکل کروائے جائیں اوراس کاریکارڈرکھاجائے ہوم ورک باقاعدگی سے چیک کیاجائے ہوم ورک خالی پیریڈ میں چیک کیاجائے دروان تدریس ہوم ورک چیک نہ کیاجائے صدر معلمین بھی روزانہ دائری مرتب کریں انہوں نے ان خیالات کااظہار حلقہ نمبر2 چکسوار ی اسلام گڑھ کے ہائی ومڈل سکولوں کے صدرمعلمین اوراے ای اوز صاحبان کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے میٹنگ میں نظامت کے فرائض راجہ محمد گل بہاراکرم اے ای او اسلام گڑھ نے اداکیے تلاوت کلام پاک کی سعادت چودھر ی اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالا نے حاصل کی ارشدکیانی مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پنیام نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامیٹنگ میں حلقہ نمبردوچکسوار ی اسلام گڑھ کے ثانوی و مڈل سکولوں کے صدر معلمین اے ای اوز صاحبان نے شرکت کی راجہ طار ق محمودڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولز ضلع میرپور نے میٹرک کے شاندارنتائج پرہائی سکولو ں کے صدرمعلمین اساتذہ اورطلبہ کومبارک بادپیش کی اوراس توقع کااظہار کیاکہ صدرمعلمین اساتذہ اورطلبہ اپنی کاکردگی میں مزیدبہتری اورتیز ی لانے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں گے خلوص لگن اورجانفشانی سے کام کریں گے