DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ex PM Raja Parvez Ashraf election campaign in Sakot

سکوٹ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا انتخابی جلسہ سے خطاب

علاقے کی ترقی وخو شحالی کے لیے پچیس جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں،آ پ مجھ پر اعتماد کریں میں انشاء اللہ آ پ کو مایوس نہیں کروں گا، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم اور حلقہ این اے58 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نا مزد امیدوار راجہ پرویز اشرف نے سکوٹ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ جلسہ کا اہتمام پیپلز پارٹی سکوٹ کے رہنماؤں سابق کونسلرز راجہ امداد حسین، انتطار حسین شاہ اور نمبردار رفیق کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں گوجرخان میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام ہو ئے ، ہر گھر میں سوئی گیس اور بجلی پہنچائی گی، کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا یا گیا۔ اہلیان گوجرخان میرے تر قیاتی کاموں کے گواہ ہیں، اگر قانون گو چوآ خالصہ کے عوام نے مو قع دیا توان کو مایوس نہیں کروں گا ۔ علاقے میں سکول ، کالجز اور کارپٹ سڑ کوں کا جا ل بچھا دوں گا، اور اگر آپ کسی مجبوری کی وجہ سے ووٹ نہ دے سکے تو پھر بھی خدمت کروں گا۔مجھے عہدے کا کوئی لالچ نہیں، وزیراعظم سے بڑا کو ئی عہدہ نہیں میں صرف عوامی خدمت کے لیے دن رات کو شاں ہوں۔ چیرمین یو سی چوآ خالصہ سید راحت شاہ نے اپنے خطاب میں کہ خطہ پوٹھوار کے دووزیر اعظم بنے شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور وزارت اعظمیٰ میں ایک تختی بھی نہ لگا سکے جبکہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے حلقے میں ریکا رڈ تر قیاتی کام کر ائے عوام علاقے کی تر قی کے لے پچیس جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ راجہ امداد حسین نے کہا کہ کا میاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پچیس جولائی کو راجہ پرویز اشرف علاقے میں بھا ری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے۔

Kallar Syedan; The ex Prime Minister of Pakistan Raja Parvez Ashraf who is contesting election in NA-58 was in Sakot for his election campaign, the PPP led public rally was organised by ex councillor Raja Imdad Hussain, Intezar Hussain Shah and Nambardar Rafiq.

 

Show More

Related Articles

Back to top button