DailyNewsKahuta

Kahuta; Qari Abdul Raheem holds public meeting of PML-N

قاری عبدالرحیم آف بگھون کی رہائش پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ میں سینکڑوں افراد کی شر کت

قاری عبدالرحیم آف بگھون کی رہائش پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ میٹنگ جلسے کا روپ دھار گئی ۔ عوام علاقہ اپنے محبوب قائد کے راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے اپنے محبوب لیڈر راجہ محمد علی کا پر تباک استقبال ۔منّوں پھولوں کی پتیاں نچھاور علاقہ ،دیکھو، دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،وزیر اعظم نواز شریف ، مر د مومن مر د حق ظفر الحق ظفر الحق اور علی تیرے جانثار بے شما ر شمار کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے حق میں دعائے خیر کی ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری عبدالرحیم آف بگھون نے اپنی رہائشگاہ میں اہل علاقہ کی ایک میٹنگ بسلسلہ الیکشن رکھی جس میں خصوصی آمد سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی تھی میٹنگ نے جلسے کا اس وقت روپ دھا ر لیا جب سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ اگھٹے ہو گے ۔اس موقع پر سابق ناظم راجہ الیاس آف مٹور ، کونسلر راجہ عبا س ،راجہ شعور اختر ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، حاجی ملک منیر اعوان، ماسٹر چوہدری محمد یونس ، حکیم بر کت ، کونسلر محمود چوہان،آفتاب کیانی ، شیخ جاوید،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، وقار جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرنین نے کہا کہ ہم پہلے بھی راجہ محمد علی کے ساتھ تھے اور اب بھی انشاء اللہ ہماری یونین کونسل سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔ اپنے خطاب میں راجہ محمد علی نے تمام شر کاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرع پہلے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ جیت کر ایک مر تبہ پھرترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

مواڑہ کے مقام پر راجہ گلتاسب عرف راجہ کی طرف سے کھولے گے مہر ین انور راجہ کے الیکشن آفس کا افتتاح ہو گیا

مواڑہ کے مقام پر راجہ گلتاسب عرف راجہ کی طرف سے کھولے گے مہر ین انور راجہ کے الیکشن آفس کا افتتاح ہو گیا ۔افتتاحی تقریب میں مہر ین انور راجہ نامز د امیدوار برائے حلقہ این اے 57،معروف قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ،پی پی پی کے بزرگ رہنماء ،راجہ گلتاسب عرف راجہ ،آصف ربانی سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی ۔افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں مہرین انور راجہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہو گا۔

صاحبزاہ محمد فرید کی رہائش گاہ گریڈ اسٹیشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آمد

صاحبزاہ محمد فرید کی رہائش گاہ گریڈ اسٹیشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آمد۔ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت۔شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ہد خاقان عباسی نے کہا کہ ساڑھے 5ارب کی خطیر گرانٹ سے حلقے میں سوئی گیس لگوائی ہے جبکہ کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کے لیے 23کروڑ کی خطیر گرانٹ منظور کی ہے مگر الیکشن کی وجہ سے وہ فنڈز روکا ہے جب نئی حکومت آئے گئی انشاء اللہ پانی کا مسلہ بھی حل ہوجائے گا۔ ملک کی قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں 25جولائی کو اگر مثبت فیصلہ کیا گیا تو اس کے اثرات بھی مثبت مر تب ہونگے ۔ن لیگ نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے کیے ہیں25جولائی کو ملک کی عوام نے اگر ایک مر تبہ پھر اپنی ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو اقتدار میں لایا تو ملکی معشیت مزید مضبوط کر یں گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گریڈ اسٹیشن میں صاحبزاہ محمد فرید،صاحبزادہ حافظ صٖغیر احمد قادری ،صاحبزاد ہ محمد جمیل اور صاحبزادہ حافظ محمد نصیرکی رہائش گاہ پر اپنے خطاب میں کیا اس موقع پرچیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ،کونسلر فارس عباسی ،شفیق عباسی ،حاجی امیر عالم اور دیگر اہل علاقہ موجود تھے ئی ۔ اپنے خطاب میں میزبان صاحبزاہ محمد فرید نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور 1985میں سے آپ کے والد محترم خاقان عباسی شہید کو ووٹیں دیں اور اس کے بعد عرصہ 30سال سے آپ کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشااللہ چلتے رہیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے صاحبزاہ محمد فرید اور دیگر اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جیت کر ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو جار ی رکھوں گا ۔

حلقہ پی پی سات سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی

نمبردار ملک قمر الزمان ،ٹھکیدار محمد خورشید ،عثمان ، بلال اور حسین نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سات سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی۔ ہمارے گروپ کے تمام افراد کی ووٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کی معوف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک قمر الزمان ،ٹھکیدار محمد خورشید ،عثمان ، بلال اور حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورحالیہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

پی ٹی آئی حلقہ این اے58کے امیدوار کی طرف سے پی پی پی کی قیادت کر بے جا الزمات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حلقہ این اے58کے امیدوار کی طرف سے پی پی پی کی قیادت کر بے جا الزمات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے امیدواراپنے لیڈر کی روش پر ناں چلیں جن کی تقریر گالی سے شروع ہوتی ہے اور گالی پر جا کر ختم ہوتی ہیں وہ اپنے خطے پوٹھوار کی روایات کو ناں بھولیں ۔ دوبیرن کلاں میں نے انہوں نے پی پی پی کی مقامی قیادت پر بے جا الزمات لگائے ہیں جن میں ایک روپے کی صداقت نہیں ہے ہم پی پی پی کے تمام کارکنان پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے58کے امیدوار کی طرف دیے گے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وہ جو مر ضی کہیں جیت انشاء اللہ راجہ پر ویز اشرف کی ہی ہو گئی ملک کی عوام الزمات کی سیاست کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فرزند پوٹھوار راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم ناں گالی کی سیاست کرتے ہیں ناں ہی ایسی سیاست پر یقین رکھتے ہیں جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی جس طرع کی سیاست کو فروغ دیے رہے ہیں وہ بھی عوام کے سامنے ہے ۔ ہم پوٹھوار کے لوگ ہیں ہم بزرگوں ، بچوں اور بچیوں کی عزت کر نا جانتے ہیں ہمارا دین اسلام بھی ہمیں پر دے کا درس دیتا ہے ناں کہ غیر مر دوں کے سامنے ناچنے کی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹوپی مر د پہنتے ہیں اور دوپٹہ ہماری خواتین سر پر اوڑھتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف الٹی گہنگا بہ رہی ہے وہاں مر ددوپٹہ اور خواتین ٹوپی پہن رہیں ہے اگر یہ نیاپاکستان ہے تو میں ان کو بتا دینا چاہتا ہو ں کہ پاکستانی عوام ایک غیرت مند قوم ہیں ہم کسی صورت میں ایسا کلچر مسلط نہیں ہونے دیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button