جاتلی ,حلقہ پی پی 9تحصیل گوجرخان پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار چوہدری سرفراز خان کی جانب سے راماں پھاٹک پر تاریخی جلسے میں پاور شو کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر کے رکھ دیں ہزاروں لوگو ں نے جلسہ گاہ میں پہنچے سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے بہت بڑے قافلے میں راجہ پرویز اشرف کو جلسہ گاہ لایا گیا چوہدری سرفراز گھوڑے پر سوار ہو کر جلسہ گاہ پہنچے آپ لوگوں نے 25تاریخ سے پہلے ہی اپنا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں دے دیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کاخطاب تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018پولنگ کے دن قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی پاور شو کرنے کے لیے جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں گزشتہ روز حلقہ پی پی 9تحصیل گوجرخان پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار چوہدری سرفراز خان نے راماں پھاٹک پر سیاسی پاور شو کرنے کے لیے ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا دس ہزار کے قریب لوگوں نے جلسے میں شرکت کی شرکت کرنے والوں کا جذبہ قابل دید تھاٍراجہ پرویز اشرف کے استقبال کے لیے گھوڑوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا دولتالہ موڑ سے راجہ پرویز اشرف کو سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے نے راجہ پرویز اشرف کو جلسہ گاہ پہنچایا وہاں پر پہلے سے موجود لوگوں نے والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں چوہدری سرفراز گھوڑے پر سوار ہو کر جلسہ گاہ پہنچے اس موقع پر چوہدری سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس محبت اور خلوص سے آپ نے میری مختصر کال پر اپنا قیمتی وقت نکال کر حاضر ہوئے میں اس پر آپ کا بے حد مشکور ممنوں ہوں آپ 25جولائی کو تیر پر مہریں لگا کر ہمیں کامیاب کریں اس موقع پر انہوں نے ڈگری کالج اور ہسپتال کی تعمیر کے لیے زمین وقف کرنے کااہم اعلان بھی کیا جس پر جلسہ گاہ میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر چوہدری سرفراز کو خراج تحسین پیش کیابعد ازاں راجہ پرویز اشرف جب خطاب کے لیے آئے تو جلسہ گاہ جےئے بھٹو ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نعروں سے گونج اُٹھا اس موقع پر جلسے میں بڑی تعداد میں آئے ہوئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے جلسے میں حاضر ہو کر 25 جولائی سے پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا آپ بڑی محبت والے لوگ ہیں جس طرح آپ نے مجھے 2008میں پرچی دے کر کامیاب کیا اور میں اﷲکے فضل و کرم اور آپ کی محبتوں سے وزرات عظمی کے منصب پر فائز ہوا اور تحصیل گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے لیے تھوڑے عرصے میں ا ربوں روپے کی مدت میں گیس ،بجلی ،سڑکیں ،پاسپورٹ آفس ،نادرہ آفس ،گوجرخان انڈر پاس ،مندرہ چکوال اور سوہاہ چکوال سڑکوں کے علاوہ دیگر پروجیکٹ دیے اب آپ نے25جولائی کو تیر پر مہرلگا کر کامیاب بنانا ہے کامیابی کے بعد انشاﷲتحصیل گوجرخان کے بچوں کے لیے روز گار کی فراہمی ،جو دیہات گیس کی سہولت سے محروم ہیں انہیں گیس کی فراہمی ،کالجز ،یونیو رسٹیاں کا قیام ہماری اولین ترجیع ہو گی