DailyNewsGujarKhan

Ch M Riaz holds public meeting in Eastern Gujar Khan region

چوہدری محمدریاض کاشرقی گوجرخان میں کارنر میٹنگ سے خطاب

مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 08کے نامزد اُمیدوار و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہا کہ گوجرخان نوا زشریف کے متوالوں کی تحصیل ہے اور انشااللہ اس بار تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کے تینوں اُمیدوار بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریں گئے جو لوگ چھوٹی بڑی ووٹ کے چکر میں عوام کو اُلجھا رہے ہیں اُنہیں اہلیان گوجرخان بری طرح مسترد کردیں گئے اور اُن کو سوائے شرمندگی اور رسوائی کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار اُنہوں نے شرقی گوجرخان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق، چوہدری فیاض اختر،چوہدری مزمل حسین ، ملک فیاض، چوہدری صفدر، شیخ طارق محمود سیٹھی اور دیگر موجود تھے چوہدری ریاض نے مزید کہا کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگاے والوں کو اہلیان گوجرخان بری طرح نظر انداز کر دیں گئے اور انشااللہ اس بار ان کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائیں گئی مسلم لیگی قائدین نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بلا تفریق خدمت کی عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے گئے وہ تمام تر پورے کیے گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا جس کی وجہ سے غیر ملکی دشمن عناصر نے مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گئے اور 25جولائی کو صرف شیر کے نشان پر ہی مہر لگائیں گئے۔

تحریک انصاف کو گوجرخان سے شکست کے بادل منڈ لانے لگے

تحریک انصاف کو گوجرخان سے شکست کے بادل منڈ لانے لگے شرقی گوجرخان میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو بری طرح فلاپ ہوگیادس سے زائد یونین کونسلوں سے پانچ سو افرادبھی اکٹھے نہ ہوسکے گوجرخان کی عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شامل نہ ہو کر ثابت کر دیا کہ فسادی اور دھرنا گروپ پارٹی کو عوام 25جولائی کو مسترد کر دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوسی کے صدر چوہدری حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقائی ازم کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گی ایم این اے اور ایم پی اے کا آبائی یونین کونسل اور شرقی گوجرخان کی تمام یونین کونسلوں سے پی ٹی آئی کے عہدہ داروں نے سر دھڑ کی بازی لگانے کے باوجود پانچ سو بندہ بھی اکٹھا نہ کر سکے چوہدری حمید نے کہا کہ بڑے بلند وبانگ دعوے کرنے والوں کی کارکردگی تحصیل ناظم کے دور کی عوام کے سامنے ہے اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی بھی پانچ سالہ کارکرگی انتہائی مایوس کن رہی اب عوام کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے جھانسے میں آنے کے لئے تیار نہیں ہیں گوجرخان کے عوام جان چکے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہی گوجرخان کی تعمیرو ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں عوام سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر وائیں گے۔

تعزیت

سابق ہیڈ ماسٹر محمد اکرم بٹ کے بھائی کی وفات پر سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی ،سابق صدر ٹیچر یونین ماسٹر ولائیت حسین بھٹی ،ماسٹر ساجد حسین ،ماسٹر گلفراز خان ، اورنیشنل بنک موہڑہ بھٹیاں برانچ راجہ عبدالجبار بھٹی نے دلی تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔

چیئرمین عشرۃ زکوۃ کمیٹی حاجی آزاد کے بھائی کی وفات پر سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض ،اور خواجہ قیوم نے حاجی آزاد کی رہائش گاہ پر آ کرتعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button