Khaleefa Morra Shareef Al Haj M Malak passed away in Luton
لوٹن میں مقیم خلیفہ الحاج محمد مالک کی تدفین لوٹن کے مقامی قبرستان میں کر دی گئی
لوٹن میں مقیم خلیفہ الحاج محمد مالک کی تدفین لوٹن کے مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔ ان کاطویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔وہ حاجی محمد منیر اور قدیر حسین کے والد اور لوٹن سنٹرل ماسک انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تنویر منیر کے دادا تھے نمازجنازہ بعد از نماز ظہر برطانیہ تشریف لائے ہوئے دربار عالیہ موہڑہ شریف کوہ مری پاکستان کے زیب سجادہ پیر اولیاء بادشاہ فاروق نے پڑھائی ۔ مرحوم اس آستانے کے خلیفہ بھی تھے اور لوٹن میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔نمازجنازہ میں خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن حافظ اعجاز احمد، سابق مئیر لوٹن کونسلر محمد ریاض بٹ، کونسلر چوہدری محمد اشرف، کونسلر راجہ محمد اسلم خان، کشمیری رہنما نذیرقریشی، صدر اسلامک کلچرل سوسائٹی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، ملک پنوں، حاجی چوہدری محمد قربان، چوہدری محمد نثار، شبیر مغل ، محمد فیاض قریشی، اسرار بٹ، اعجاز بٹ، الیاس بٹ ، ملک عنایت، حافظ محمد اسلم، قاری محبوب، حاجی چوہدری محمد سلیمان، حاجی بوستان ، عزیز چوہدری، آصف منیر، چوہدری طارق محمود سمیت کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔ ایک تعزیتی بیان میں خطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن حافظ اعجاز احمد اور انتظامی کمیٹی کے اراکین نے جنرل سیکرٹری تنویر منیر اور دیگر خاندان
سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا