DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Shahid Khaqan Abbassi public address in Hothla

شاہد خاقان عباسی نے یوسی ہوتھلہ کے وائس چیئرمین اسد محمود ستی کے زیر اہتمام جلسے میں شریک ہزاروں افراد سے خطاب

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پچیس جولائی کوملک کی عوام “شیر”پرمہر لگا کر عمران خان کوگھر بھیج دیں گے ۔جہاں بھر کے لوٹوں کو اپنے ساتھ ملا کر ملک میں تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں۔ہم نے خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ انہوں نے گالی کی سیاست کو۔عوام کو سب پتہ ہے وہ اپنا فیصلہ مثبت انداد میں کریں گے۔ عدالتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے مگر عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کیا ۔ادارے اپنی حدود میں رہیں ۔ ملک میں آئین کے مطابق حکومت ہو تو کسی پاکستانی کو کوئی اختلاف نہیں ہوسکتا ۔ 25جولائی کو جو بھی فیصلہ ہو وہ عوام کا ہو کسی اور کا فیصلہ نہ ہو ۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر آرام سے سودا کر سکتے تھے ۔ ۔ جمہوریت کے استحکام کے لیئے نواز شریف نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔ عدالت کے فیصلے سے کوئی بھی پاکستانی اتفاق نہیں کرتا ۔ عدالت نے خود کہا کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہ کی ۔ مگر اتنی لمبی سزاکیو ں دی گئی ۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یوسی ہوتھلہ کے وائس چیئرمین اسد محمود ستی کے زیر اہتمام جلسے میں شریک ہزاروں افراد سے خطاب کے دوران کیا چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،ذوالفقار عباسی ،صوبیدار پر ویز ،معروف قانون دان راجہ عامر محمود ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسے میں سید مظاہر حسین شاہ،اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں،سید طاہر حسین شاہ ، سید سبطین نقوی ، نمبردار ملک قمر الزمان ،ٹھکیدار خورشید ، کونسلر راجہ طلعت ، راجہ مدثر ، کونسلر راجہ گلزار احمد ، کونسلر سید صداقت حسین شاہ ، سید وجہی گیلانی،کونسلر رفاقت قریشی ، سید ذوالقرنین شاہ ، سید نذابت حسین شاہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان لوٹوں کے ساتھ نیایا پاکستان بناناچاہتا ہے ۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ضمیر فروش اور وفاداریاں بدلنے والے ملک کے مسائل نہیں حل کر سکتے ۔ مشرف ، جمالی ، چوہدری شجاعت اور شوکت عزیز نے کوئی کام ملک کے لیئے نہ کیا ۔ عوام کا نمائندہ جو نہ ہو وہ مسائل حل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کو متنازعہ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ ہر پانچ سال بعد ضمیر کا سودا کرنے والے کچھ تبدیلی نہیں لا سکتے ۔ شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ دھرنے ، عدالتوں میں گھسیٹنے اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ۔ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں یہ ہمارا حق ہے۔

نوجوان سیاسی شخصیت اشتیاق احمد ستی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جلسے میں شمولیت ۔نوجوان نے ان موقع شاہد خاقان عباسی زندہ باد ،دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ نوجوانوں کی اس ریلی میں متعدد موٹر سائیکل اور کئی گاڑیاں موجود تھیں جبکہ اس ریلی نے یوسی ہوتھلہ متعدد گاؤں کا بھی چکر لگا یا اور اپنے قاہد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

بزرگ لیگی رہنماء راجہ غلام حسین وفات پا گے وفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤئنڈ میں ادا کیا گیا

بزرگ لیگی رہنماء راجہ غلام حسین وفات پا گے وفات پا گے ۔ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گراؤئنڈ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئر مین قاہد ایوان سنیٹ سنیٹرراجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،خادم اعلی پی پی سات راجہ صغیر احمد ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ ،سابق ایم این اے غلام مر تضی ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، خطیب مر کزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی ،معروف قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،نوجوان عالم دین مولانا قاری عثمان احمد عثمانی ،مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر،مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان، چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ ،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر محمد ظہور عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ،صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن سردار نذاکت حسین ،ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف،، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،سید نذابت حسین شاہ ، راشد مبارک عباسی ،ٹھکیدار قمر عباسی،راجہ ذوالفقار علی ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، سیکر ٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

 

پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی کوکب جرال کی رہائش گاہ آمد

پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کی کوکب جرال کی رہائش گاہ آمد۔جرال آباد کی اکثریت افراد نے ان کے حق میں دعائے خیر کر دی ۔غلام مر تضیٰ ستی کے ہمراہ میں راجہ وحید احمد خان رہنماء پی ٹی آئی ،ملک عامر محمود ،تضرف ستی سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں غلام مر تضٰی ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، راجہ وحید احمد خان اور کوکب جرال نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے عوام کو انکا اصل چہرہ دیکھا دیا ہے میاں برادران نے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بیرونی اربوں ڈالروں کے قرضوں نے معشیت تباہ کر دی ہے سٹیل ملز ،پی آئی اے و دیگر منافع بخش اداروں کو تباہ کر دیا کئی ادارے من پسند افراد کو آنے پونے دے دیے گے جب حکمران کرپٹ ہونگے تو ہر محکمہ دل کھول کر کرپشن کرے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ایک ایسا نظام لائے گی جہاں سب کو برابر انصاف ملے گا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور لوٹی دولت پاکستان واپس لائیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔کہا کہ آزاد عدلیہ نے کریشن کے بے تاج بادشاہوں کی کریشن کو عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔اس موقع پر اکثریتی عوام نے غلام مر تضیٰ ستی کے حق میں دعائے خیر کی ۔

چیئرمین راجہ سرور (مر حوم )گروپ کا تھوہا خالصہ کے مقام پر راجہ صغیر احمد کی حمائت میں جلسہ

چیئرمین راجہ سرور (مر حوم )گروپ کا تھوہا خالصہ کے مقام پر راجہ صغیر احمد کی حمائت میں جلسہ ۔ ہزاروں افراد کی شر کت ۔ راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے کی تقدید بدلنے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ عوام جس کو منتخب کریں گے وہی اقتدار میں آئے گا ۔عوام کا مثبت فیصلہ ہی حلقے کی تقدید بدل دے گا۔قوم پرستی کی نہیں بلکہ علاقہ پرستی کی سیاست کو فروغ دوں گا ۔میرئے ایک سیاسی مخالف امیدوار اپنے ذاتی مفادات کے لیے بار بار پارٹیاں تبدیل کرتے رہے ہیں پارٹیاں تبدیل کر نے سے شخصیت تبدیل نہیں ہوتی انسان وہی رہتا ہے ۔عوام الیکشن میں اسی کو ووٹ دے گی جو عوام کے مسائل سے واقف ہوں ۔مفادات کی سیاست اگر میں نے کر نی ہوتی تو اس وقت میں کئی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہوتا بہت سی آفرز بھی آہیں تھیں مگر میں ان تمام آفرز کو ٹھکرا دیا ناں خود کبھی بکا ہوں اور ناں ہی اپنے ووٹرں کی ووٹوں کا سودا لگایا ہے انشاء اللہ25جولائی کو عوام ایک مثبت فیصلہ کریں گے جو اس علاقے کے لیے بہتر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے چیئرمین سرور (مر حوم )گروپ کی طرف سے منقعدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button