DailyNews

Scotland; Awais drowns to death while saving his sister in Glasgow

پاکستانی نژاد نوجوان اویس بہن کی زندگی بچاتے ہوئے خود ڈوب کر اپنی جان قربان کردی

گلاسگو کے ایک سترہ سالہ نوجوان نے اپنی ڈوبتی ہوئی بہن کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی- تفصیلات کے مطابق اسماعیل نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے لاک لیمنڈ کے تفریحی مقام پر گئے انیس سالہ بہن زوبیہ اور سترہ سالہ بھائی اویس پانی میں اتر گئے اور بدقسمتی سے گہرے پانی میں پھنس گئے بہن نے مدد کے لیے بھائی کو پکارا بھائی نے بہن کا ہاتھ زور سے پکڑ لیا اتنے میں والد اسماعیل جو تیرنا نہیں جانتے تھے مدد کو پہنچ آئے اور پانی کے پاس کھڑے ہو کر اپنے ہاتھوں کو پھیلا کر بچوں کی مدد کر رہے تھے باپ نے بیٹی کا ہاتھ پکڑ لیا ادھر بھائی نے بہن کی زندگی بچانے کے لیے اس کو پانی کی کنارے کی طرف دھکا دے دیا اور ہاتھ چھوٹ گیا اتنے میں بھائی گہرے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو کی ٹیم بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ آئی اور بھائی اویس کو پانی سے باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی مگر بدقسمتی سے بھائی بہن کو بچاتے ہوئے اپنی فیملی کے سامنے ڈوب کر اپنی جان قربان کر گیا گلاسگوکی مرکزی جامع مسجد میں اویس کی نمازجنازہ اداکر دی گئی نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button