Raja Parvez Ashraf given reception in Pind Bainso
پنڈ بھنسیو , راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمد ایوب کا استقبال
پنڈ بھنسیو راجہ محمد شبیر یو کے کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمد ایوب کا استقبال
راجہ محمد شبیر یو کے کی دعوت پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمد ایوب نے پنڈ بھنسیو یو سی نلہ مسلماناں میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی،اور راجہ محمد شبیر اور ان کی برادری کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ کامیابی کے بعد اس علاقے کو اولیت دی جائے گی اور بنیادی مسائل کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کریں گئے،راجہ محمد شبیر یو کے نے کہا کہ پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس پولنگ اسٹیشن سے دنوں حضرات کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گئے،مععززین محمد شہزاد،ماسٹر زر،راجہ اصغر،فاضل ستی،عبادت ستی،راجہ محمد شمیم،راجہ محمد نواز،راجہ شوکت،بھائی لیاقت،شہزاد بھٹی،ربانی بھٹی،پرویز بھٹی،نعیم اختر بھٹی،محمد ضمیر،عرفان علی،فیاض کیانی سابق چےئرمین چوہدری مشتاق، سابق چےئرمین صوبیدار منظور سابق ناظم کپٹن اشرف،محمد صداقت،محمد جہانگیر سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم وامیدوار قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف و چوہدری محمد ایوب کی کارنر میٹنگ
گزشتہ دن جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کی رہائش گاہ کھندوٹ کلیال یو سی نلہ مسلماناں میں سابق وزیر اعظم و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے ۵۸ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ۷ کی مکمل سپورٹ کرنے پر میٹنگ کا انعقاد زیر صدرات سابق ناظم یو سی نلہ مسلماناں کپٹن ریٹائرڈ محمد اشرف منعقد کی گئی،انہوں نے علاقے کی پسماندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی،راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمد ایوب کی توجہ مختلف پہلو پر مبذول کروائی،جس میں گرلز کالج کا قیام،سڑکوں کی زبوں حالی،پانی کی کمی،صحت کے حوالے سے بی ایچ یو پر خصوصی توجہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس خاندان کی پی پی پی کے ساتھ پرانی وابستگی ہے ، چوہدری طالب مرحوم سے لیکر محبوب بھٹی تک کئی بارگرفتار ہوئے،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پارٹی کو مشکل وقت میں کندھا دئیے رکھا،راجہ محمد شریف مرحوم اور سابق چےئرمین چوہدری فاروق کی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا،سابق ایم پی اے چوہدری خالد مرحوم کیاس علاقے کی محبت کا عملی ثبوت کہ انہوں نے یہاں لوگوں کی سہولیات کے لئے اہم کردار ادا کیا ،جس سے آج بھی ان کی عزت لوگوں کے دلوں میں موجود ہے،انہوں نے کہا کہ یو سی نلہ مسلماناں کے جتنے بھی ترقیاتی کام ہیں وہ پی پی پی کے مرہون منت ہیں،اس موقع پر سابق چےئرمین صوبیدار منظور حسین،سابق چےئرمین چوہدری مشتاق ،چوہدری مہربان،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،محمد فیاض کیانی،صوبیدار غلام حسین بھٹی،پرویز بھٹی،واجد کیانی،ارشاد بھٹی،یعقوب ، شہزاد، حاجی میراں،واجد کیانی،عشرت سمیت بڑی تعداد میں یو سی نلہ مسلماناں کے معززین نے شرکت کی،چوہدری شوکت علی،چوہدری انتظار، محبوب بھٹی اور اصغر شاہ نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ۲۵ جولائی کو ہم پاکستان پیپلز پارٹی سے ووٹ کے ذریعے اظہار محبت کریں گئے۔