راولپنڈی ڈویژن میں35قانون گواور231پٹواریوں کے تبادلے
پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور رجسٹرارز سمیت صوبے کے گریڈ17کے58افسروں کےتقررو تبادلے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں35قانون گو(گرداور)اور231پٹواریوں کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر راولپنڈی محمد عدنان بدر کو جہلم میں بھجوایا گیا ہے۔ان کی جگہ جہلم سے حامد ناصر گورائیہ کو تعینات کیا گیا ہے۔سب رجسٹرار اربن ون احمد حسن رانجھا اور سب رجسٹرار اربن ٹو مہر عباس ہرل کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان کی جگہ پر سب رجسٹرار ون اربن محمد اقبال اور سب رجسٹرار ٹو اربن عظیم شوکت اعوان کو لگایا گیا ہے۔ادھر تیرہ قانون گو راولپنڈی،نو جہلم اور تیرہ چکوال کے تبدیل کئے گئے ہیں۔ضلع راولپنڈی کے تبدیل ہونے والے قانون گو میں جعفر عباس کو راولپنڈی سے مری،اسد کو راولپنڈی سے کلر سیداں،صوفی خالد کو راولپنڈی سے کہوٹہ،سلیم رضا کور اولپنڈی ،اظہر محمود راولپنڈی،جہانگیر کو راولپنڈی سے ٹیکسلا،اشفاق کو کلر سیداں سے راولپنڈی،کالا خان کو کلر سیداں ،عبدالعزیز کو ٹیکسلا سے گوجرخان،مسعود کو کہوٹہ سے راولپنڈی،افتخار علی کو کہوٹہ سے راولپنڈی،راجہ گل تاسب کو گوجرخان سے راولپنڈی،قاضی شبیر احمد کو گوجرخان میں لگایا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی
کے231پٹواریوں میں تحصیل راولپنڈی کے107،تحصیل مری کے 13،ٹیکسلا کے 12،کہوٹہ کے 16،کوٹلی ستیاں کے6،کلر سیداں کے 19،گوجر خان کے58پٹواریوں کے تقر روتبادلے کے احکامات جار ی کئے گئے ہیں۔