DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Mehreen Anwar Raja holds PPP public meeting in Kallar Syedan

مہرین انورراجہ نے کلرسیداں میں محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما امیدوار این اے ستاون مہرین انورراجہ نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو اور محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مقتدر حلقے دوسری جماعتوں کے لوگوں کو مخصوص جماعت میں شمولیت کے مشورے دیں اور دباؤ ڈالیں تو اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ انتخابات منصفانہ نہیں ہو سکیں گے میں ان تمام خدشات کے باوجود آج بھی امیدرکھتی ہوں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے ملک کے مسائل وہی لوگ حل کر سکتے ہیں جو آزادانہ رائے کے نتیجے میں منتخب ہو کر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جیالا سیاست کو عبادت سمجھتا ہے ہم نے ایک خاتون کو وزیراعظم ،اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر بنایا اس طرح کے کام صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے قائداعظم نے یہ ملک بنایا ذوالفقار علی بھٹو نے اسے ایٹمی قوت بنا کر اس کے دفاع کومضبوط کیا الیکشن سے قبل تمام جماعتوں میں موجود لوگوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی ترغیبات دی گئیں اور بعض کو دباؤ کے ذریعے پارٹی چھوڑنے پر مجبورکیا گیا حلقہ بندیوں کے وقت بھی الیکشن کمیشن نے دانستہ زیادتی کی اور اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد کی خلاف ورزیا ں کی گئیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے ہے میں دونوں کو ٹف ٹائم دوں گی میں پیپلز پارٹی کی جیالی اور بلاول بھٹو کا انتخاب ہوں زرداری بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ہمارا کام آپ کے دروازوں پر دستک دینا ہے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے اگر آپ ملک میں عوام کا راج چاہتے ہیں تو پچیس جولائی کو ذات برادریوں سے ہٹ کر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں میں خاتون ہونے کے ناطے ہر بھائی کے پاس پہنچ رہی ہوں بھائیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی بہن کی لاج رکھیں ۔اجتماع سے پی پی سات کے امیدوار چوہدری محمدایوب ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود ،محمد اعجاز بٹ ،رکن بلدیہ عاطف بٹ نے بھی خطاب کیا

نگران حکومت جواب دے اس نے سڑکیں کیوں بند کیں, سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران حکومت جواب دے اس نے سڑکیں کیوں بند کیں موٹروے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اڑھائی گھنٹوں تک نہتے لوگوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کیوں کی موبائل فونز بند کئیے گئے نواز شریف کے دورے کی کوریج پر پابندی لگائی گئی نگرانوں نے ایسا کیوں کیا؟آ ج ملک میں میڈیا کو بھی کنٹرو ل کیا جا رہا ہے ایسا جمہوری ادوار میں نہیں دیکھا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں آراضی میں چوہدری نعیم بنارس ،چوہدری اسامہ بنارس اور میرہ سنگال میں بلدیہ کے کونسلر راجہ خلیق احمد مرحوم کی رہائش گاہوں پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، صوبیدار ظفر اقبال ، حاجی محمد اسحاق، محمد آصف منہاس، پرویز اختر منہاس اور دیگربھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام نے25جولائی کو صرف ن لیگ کے امیدواروں کو ہی کامیاب نہیں بنانا بلکہ جنہوں نے نواز شریف کو دی جانے والی سزا اور نا انصافی کا جواب بھی دینا ہے یہ غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں جو شخص ملک کی ترقی کے لیے دن رات کام کرے ہم اسے عدالتوں میں گھسیٹتے ہیں سزائیں سناتے ہیں اور جیل میں بند کرتے ہیں یہ مہذب اقوام کا شیوا نہیں ۔جمہوری ملکوں میں اب ایسا نہیں ہوتا سیاستدانوں کی قسمت کا فیصلہ عدالتوں میں نہیں ووٹ کی پرچی کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔عدالتوں کے ذریعے سیاسی فیصلے کرنے والے ملک ترقی نہیں کر پاتے ۔چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے کہا کہ109پیشیا ں بھگتنے والے نے جیل جانے کے لیے لندن سے پاکستان پہنچ کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے قوم کل کی طرح آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ۔محمد ظریف راجا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نواز شریف کو دی جانے والی سزا کو نہیں مانتے یہ انتقامی عمل ہے عوام اسے پچیس جولائی کوووٹ کی پرچی کے ذریعے مسترد کریں گے ،نظامت کے فرائض عبدالوحید جنجوعہ نے سر انجام دئیے ۔

پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر امیر اور غریب میں فرق ختم کر دے گی, صداقت عباسی

حلقہ این اے ستاون سے تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر امیر اور غریب میں فرق ختم کر دے گی نوکریاں میرٹ پر دیں گئے تعلیم کے حوالے سے انقلاب لائیں گئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلرسیداں کے دیہات گف ،چوکپنڈوڑی،ڈیرہ خالصہ،گکھڑ ادمال۔موڑہ بختاں اور نوتھیہ شریف میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اانہوں نے کہا کہ جب شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے تو ہم نے خوشیاں منائیں کہ ہمارے علاقہ کی اہم شخصیت وزیر اعظم بن گئے ہیں لیکن جب حلقہ کے عوام ان کو مبارک باد دینے کیلیئے گئے تو انہوں نے کہا کہ میں تو وزیراعظم ہوں ہی نہیں وزیر اعظم تو نواز شریف ہیں جس پر علاقہ کے عوام مایوس ہوئے شاہد خاقان عباسی کو پی آئی اے کا چیرمین بنایا گیا تو انہوں نے اپنی ایئر لائن بنا لی ۔ جو شخص وزیر اعظم بن کر کچھ نہ کر سکا وہ محض ایک ایم این اے بن کر کیا کرے گا؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نیا بلدیاتی نظام لائے گی جس میں آپ کے نمائندے با اختیار ہو ں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما حافظ ملک سہیل اشرف، ہمایوں کیانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

الیکشن کمیشن کی نا تجربہ کاری نے انتخابی عملے کے لیے نہ ختم ہونے والے مسائل پیدا کر دئیے

الیکشن کمیشن کی نا تجربہ کاری نے انتخابی عملے کے لیے نہ ختم ہونے والے مسائل پیدا کر دئیے ۔25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اساتذہ باالخصوص خواتین اساتذہ کے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی کلر سیداں کی خواتین اساتذہ کو این اے 59این اے 60کے دور دراز علاقوں میں تعنیات کیا گیا جبکہ کوٹلی ستیاں کی اساتذہ کوکلر سیداں تعنیات کر کے ان کے لیے گھمبیر مسائل پیدا کئیے گئے ۔کلر سیداں کی خواتین اساتذہ کی 80%تعدا د کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے جنہیں این اے59,60پی پی 12,13میں تعنیات کیا گیا تعنیات کی جانے والی اساتذہ میں حال ہی میں بھرتی ہونے والی خواتین شامل ہیں جنہیں اس سے قبل الیکشن کا کوئی تجربہ ہی نہیں ۔ٹیکسلا اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والوں کو کلر سیداں میں پریزائڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر تعنیات کیا گیا اور ان میں سے کئی کو ٹریننگ ہی نہیں دی گئی ۔پی پی 7میں الیکشن ڈیوٹی کے لیے کلر سیداں کے اساتذہ کو کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے دور دراز علاقوں میں تعنیات کیا گیا اساتذہ کو بتایا گیا ہے کہ وہ کوئی کال موصول نہیں کر سکتیں جبکہ سوشل میڈیا پر لسٹ آویزاں کر کے دن دو بجے اسی دن پہنچنے اور آرڈر وصول کرنے کا کہا گیا خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد آرڈرلینے گوجرخان پہنچیں جہاں سے انہیں کہوٹہ جانے کو کہا گیا ۔یہ صورتحال اس بات کی غماضی کرتی ہے کہ الیکشن کے دن بھی ایسا ہی ہو گا الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والوں کو معاوضہ دے کر بے یار و مددگار چھوڑ دیا جائے گا ۔مطالبہ کیا گیا ہے کہ دوسرے علاقوں میں تعنیات کیئے جانے والے اساتذہ کو آنے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے ۔

پیپلز پارٹی کلر سیداں کے کارکنوں نے روات جا کر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا

پیپلز پارٹی کلر سیداں کے کارکنوں نے روات جا کر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا استقبال کرنے والوں میں پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی ، ممبر میونسپل کمیٹی عاطف اعجاز بٹ شامل تھے جنہوں نے روات میں بلاول بھٹو پر گل پاشی بھی کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button