Illegal tree cutting must come to end, Forrest officer Dadyal
درختوں اور پودوں کے بے جا کٹاؤ کو روکنا ہوگا,رینج آفیسر مسعود الرحمان
درختوں اور پودوں کے بے جا کٹاؤ کو روکنا ہوگا اور ان کی آفزائش پر توجہ دینی ہوگی تاکہ اس ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائے کیوں کہ انسانی ذندگی کا انحصار اچھی خوراک اور صحت پر منحصر ہے ہمارے جسم کی بنیادی ضرورت آکسجین یعنی ہوا لیکن رفتہ رفتہ ہمارا ماحول بے شمار وجوہ کی بناء پر آلود ہوتا جارہا ہے سڑکوں پر بسوں اور گاڑیوں کا سیاہ دھواں جو ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا رہا ہے جو مضر صحت ہے درخت بھی تیزی سے اس ارض پاک سے مٹتے جا رہے ہیں جو ماحول کو صاف رکھنے کا واحد ذریعہ ہیں اس بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلے حکومت عوام این جی اوز اور میڈیا سب کو اقدامات کرنے ہوں گے ان خیالات کا آظہار ایس ڈی ایم.چوہدری نعیم آخترکی رینج آفیسر مسعود الرحمان فاریسٹر جنگلات جاوید اور صحافیوں سے شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈڈیال کو گرین بنانے ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر سحتی سے عمل درآمد کرنا ہو گا محکمے کا ملازم یا کوئی بھی آدمی کٹائی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے رینج آفیسر مسعود الرحمان نے کہا ذیادہ درختوں کی کٹائی نجی ملکیتی رقبوں سے کٹائی ہورہی ہے.. اس کی روک تھام بہت ضرروی ہے..ڈڈیال کی عوام تعاون کریں اور درختوں کی کٹائی نہ کریں انہوں نے کہا ڈڈیال کو گرین بنائیں اور اپنے حصے کا رول ادا کریں ایس ڈی ایم چوہدری نعیم نے کہا انتظامیہ بھی بھر پور تعاون کرے گی درخت لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں ڈڈیال انتظامیہ صحافی برادری وکلاء انجمن تاجراں سول سوسائٹی کے تعاون سے یہ کام مکمل ہوگا 20 جولائی بروز جمعہ سے ہم شجرکاری مہم کا آغاز مین شہر کی جامع مسجد کے باہر پودوں کا فری کمپ لگائیں گے اور ہر نمازی کو ایک پودا دیا جائے گا اس کا نام ادریس محکمہ کا ملازم وہاں موجود ہوگا اور درج کریں گا 20 جولائی کو مینٹنگ میں صحافی برادری وکلاء دیگر سے تجاویز لے گے
ڈڈیال کی انتظامیہ غربیوں کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے
جے کے ایل ایف کے سنےئر راہنما چوہدری محمد سفیر نے کہا ڈڈیال کی انتظامیہ غربیوں کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے انہوں نے آج بھی متاثرہ منگلاڈیم آج بھی دربدر ہو چکے ہیں لیکن ان کے مسائل جون توں پڑے ہو ئے ہیں انہوں نے متاثر ہ منگلاڈیم چوہدری محمد شبیر کے تادم بھوک ہڑتال اور دھرنے کیمپ میں انہوں ملاقات دوران کی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ منگلاڈیم چوہدری محمد شبیر کئے بار دھر نے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگاچکا ہے لیکن ابھی اس کے جائز مطالبات ابھی نہیں منظور نہیں انتظامیہ سے وعدہ کرتی ہے لیکن ابھی کوئی وعدہ پورا نہیں ہو ااس موقع پر ملک خرم ریاست ،راناظفر اقبال ،چوہدری محمد اعظم ،حاجی رانابنارس ،عبداللہ خان ،اور دیگر بڑی تعداد میں بھی لوگ موجود تھی سب لوگوں کا مطالبہ تھا کہ اس کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے
آرایچ سی چکسواری کوماڈل ہیلتھ سنٹربنانے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکروں گا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن) آزادکشمیراقتصادی امورکے چےئرمین وسابق امیدواراسمبلی محمدعارف چودھری نے کہاکہ آرایچ سی چکسواری کوماڈل ہیلتھ سنٹربنانے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی آرایچ سی چکسواری کوماڈل ہیلتھ سنٹربنانے کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ آرایچ سی چکسواری کادورہ کرکے بے حدمسرت ہوئی ۔ سنٹرمیں نمایاں بہتری کاکریڈٹ حکومت ، محکمہ صحت عامہ اورہیلتھ کمیٹی کوجاتاہے ۔ڈاکٹراحمدشجاع بہترین معالج کے ساتھ بہترین منتظم بھی ہیں ۔سنٹرمیں سٹاف اورادویات کی کمی کے مسائل کے حل کے لیے وزیرصحت آزادحکومت سے ملاقات کروں گا۔ سنٹرمیں مریضوں کارش ہے ۔ڈاکٹروں کی تعدادمیں اضافہ ناگزیرہے ۔جس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروسزمہیاہیں ایسی سہولیات آرایچ سی چکسواری میں بھی مہیاکی جائیں گی سنٹر کے لیے فنڈز اور دیگرمسائل کے ترجیح بنیادوں پرحل کے لیے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔ ہیلتھ کمیٹی چکسواری ،کشمیرانصاف موومنٹ ،الفلاح سوسائٹی ایسر، اس پارٹرسٹ ،عدالت خان ویلفےئرٹرسٹ کی فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں ۔سنٹرکے لیے جدیدمشینری (الٹراساؤنڈ،ای سی جی مشین ، آکسیجن کانسٹریٹ مشین ، ایکسرے مشین وغیرہ) کی فراہمی پرمخیرشخصیات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔مخیرشخصیات ہیلتھ کمیٹی چکسواری سے بھرپورتعاون جاری رکھیں ۔ محکمہ صحت کے افسران وملازمین دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی دعوت پررورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کادورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محمدعارف چودھری نے مختلف شعبہ جات(ایمرجنسی روم ،وارڈز، زچہ بچہ سنٹر، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ،ڈینٹل سنٹر، لیباٹری، ڈسپنسری) کامعائنہ کیا۔سی ایم اوڈاکٹراحمدشجاع نے سنٹرمیں دستیاب سہولیات سے آگاہ کیاجبکہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے نگران اعلیٰ حاجی اورنگزیب نے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے مقاصدکارکردگی اورمستقبل کے اہداف پرروشنی ڈالی ۔ اس موقع پرزکوۃ وعشرکمیٹی حلقہ نمبر۲چکسواری کے چےئرمین راجہ عبدالعزیزخان ،جہانگیربابربھی موجودتھے