DailyNewsKallar Syedan

PML-N election office inauguration by Raja Zaffar Ul Haq

کلرسیداں پاکستان مسلم لیگ این اے57اور پی پی7کے الیکشن آفس کے افتتاح

پاکستان پورے عالمِ اسلام کے نشان کے طور پر قائم رہے گا، راجہ ظفرالحق
کلرسیداں پاکستان مسلم لیگ این اے57اور پی پی7کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ جو آزمائیشیں پاکستان کو لاحق ہیں ہم مل جل کر اس کو رفع کریں گے۔ جو بھی اس کے لیے قربانی دینی پڑے گی ہم دیں گے اور پاکستان ایک اسلامی مملکت قائم رہنے کے لیے بنا ہے ۔ پاکستان کے22کروڑ عوام متحد ہیں اور کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد اور اتفاق عطا فرمائے تاکہ ہم اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا کر سکیں اور ہم اس ملک کو عظیم تر بنائیں گے۔ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کی قیادت کو مستحکم کریں اور میاں محمد نواز شریف اور انکی فیملی پر جو آزمائیشیں ہیں اللہ ان کو سرخروفرمائیں۔ ہم طویل عرصے سے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے ایک آزمائیش ہے۔ انسان کاصرف ایک کردار ہی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ کس مقام پر کھڑا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں بھی استقامت عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی کرے کہ پاکستان بھی اور پاکستان کی عوام بھی سرخرو ہوں۔ اور ہمارے اس نیک عزم کو کامیابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر شیخ عبدالقدوس، راجہ ندیم احمد، پرویز اختر قادری، محمد تنویر ناز بھٹی، کونسلرز حاجی اخلاق حسین، راجہ کامران، حاجی محمد اسحاق، راجہ ظفر محمود، شیخ حسن ریاض، محمد ضابر، نور صدیقی، شیخ حسن سرائیکی، حاجی غلام ظہیر، شیخ توقیر، شیخ ندیم، حاجی ریاست، مرزا تنویر اور دیگر مسلم لیگی شخصیات نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button