پاکستان پیپلزپارٹی کی یوسی قاضیاں میں بڑی کامیابی ،مسلم لیگ ن کے لئے بڑا دھچکا نڑالی کسوال کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی بھٹی راجہ عثمان بھٹی ،حاجی مسعود ،راجہ اورنگزیب ،شیخ بشیر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ۸ راجہ خرم پرویز کی موجودگی میں مسلم لیگ ن سے طویل عرصہ کی وابستگی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں دوست احباب سے مشورے کے بعد سیاست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر چکا تھا لیکن ان پانچ سالوں میں گوجرخان کی محرومیوں اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دوبارہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں جن میگا پروجیکٹ پر کام شروع کیا ان پر پانچ سال میں کوئی کام نہ ہو سکا میرا مشن اس وقت مکمل ہو گا جب پوٹھوہار یوینورسٹی کا قیام ٹراما سنٹر فعال،تما م علاقوں کو گیس کی فراہمی ہسپتال اپ گریڈ اور سکولوں کا معیار بہتر ہو گا میرا مشن اس وقت مکمل ہو گا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے مخالفین گالی گلوچ اور تنقید کرتے ہیں لیکن میں عوام کی خدمت نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کی بات کرتا ہوں میں گالی گلوچ اور تنقید کے لئے سیاست میں نہیں آیا انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے میرے پر اعتماد کیا تو عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا راجہ لیاقت علی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے ہم نے راجہ پرویز اشرف کی شخصیت ان کی قابلیت اور ان کے لگائے گے میگا پروجیکٹ کے اعتراف میں ان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ راجہ پرویز اشرف ہی واحد لیڈر ہیں جو ہمارے علاقے اور گوجرخان کے مسائل اجاگر کر سکتے ہیں ہماری ووٹ اور بھر پور سپورٹ سابق وزیر اعظم کے ساتھ ہے ہم صرف اپنے پولنگ پر ہی نہیں بلکہ پورے حلقہ میں ووٹ مانگے گے اور گوجرخان کی آن شان راجہ پرویز اشرف کو کامیاب کروانے کے لئے دن رات محنت کرے گے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اور امیدوار پی پی ۸ راجہ خرم پرویز نے معززین کا پی پی پی میں شمولیت پرشکریہ ادا کیا۔
فلاحی مرکز آر ایچ سی قاضیاں میں 11.7.18بروز بدھ کو عالمی پا پولیشن کا دن منایا گیا
فلاحی مرکز آر ایچ سی قاضیاں میں 11.7.18بروز بدھ کو عالمی پا پولیشن کا دن منایا گیا جس میں (orietation session)سینٹر بھی کروایا گیا اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمینہ مرزا ،اور ڈاکٹر اقراء نے شرکت کی اس سیشن میں ایل ایچ وی اور سٹاف نرسوں نے بھی شرکت کی سیشن میں فیملی پلاننگ اور ادویات کی مکمل ٹرینگ کروائی گی ۔
مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے,ڈاکٹر محمد شعیب
مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے ،گوجرخان کی ترقی کا نام ہی راجہ پرویز اشرف ہے، راجہ پرویز اشرف کے طوفانی دوروں سے مخالفین مرعوب ہو چکے ہیں جنرل الیکشن 2018 میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دے کر گوجرخان کی تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کریں گے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی اسلام پورہ کے صدر ڈاکٹر محمد شعیب اور راجہ ضمیر ذکی ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فخر گوجرخان راجہ پرویز اشرف کا نام ہی گوجرخان کی تعمیروترقی کی ضمانت ہے۔ راجہ پرویزاشرف کے حلقہ بھر کے طوفانی دوروں سے مخالفین مرعوب ہو چکے ہیں اور راجہ پرویز اشرف کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے,سلطان سکندر
پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے2013 کی طرح اس بار بھی پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔چند دنوں میں مزید وکٹیں گرا کے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار سلطان سکندر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے گٹھ جوڑ کو عبرت ناک شکست دیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے نظریاتی کہلانے والے آج کچھ لو کچھ دو کی سیاست کر کے منافقت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں، ان شاء اللہ چند دنوں میں مضبوط دھڑوں کی شمولیت سے شرقی گوجرخان کی سیاست پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے جوان سرگرم رکن اور جنرل کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے ویژن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔