DailyNewsHeadlineKahuta

Hamza Sheeraz of Maira Mator new boxing sensation in UK

کہوٹہ کے علاقے مٹور سے عالمی باکسر عامر خان کے بعد حمزہ شیراز نیا باکسر سامنے آ گیا

کہوٹہ کے علاقے مٹور سے عالمی باکسر عامر خان کے بعد حمزہ شیراز نیا باکسر سامنے آ گیا ۔ 19سالہ باکسرحمزہ شیرازو لد کامران شیرازولدجو میرا مٹور کا رہائشی ہے اور انگلیڈ میں ہو تا ہے ۔اس وقت تک اس نے چار بڑھے مقابلوں میں حصہ لیا ہے جس میں وہ چاروں کے چار جیت گیا اور اس کی پانچویں فائٹ ماہ ستمبر2018کو ہوگئی ۔19سالہ باکسر حمزہ نے اپنی عمر سے دگنا عمر31سالہ باکسر جس نے 55فائٹس میں حصہ لیا تھا اور جیتا بھی تھا حمزہ شیراز نے اس سے بھی مقابلہ کیا اہلیان علاقہ نے اپنے علاقے کے اس عظیم سپوت کی کامیابی کے دعا کی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کا یوسی دکھالی کا دورہ

پی ٹی آئی رہنماء غلام مر تضیٰ ستی کا یوسی دکھالی کا دورہ ۔اکثریت افراد نے ان کے حق میں دعائے خیر کر دی ۔غلام مر تضیٰ ستی کے ہمراہ میں راجہ وحید احمد خان ، راجہ الطاف حسین ، راجہ اخلاق حسین ،راجہ افتخار حسین آف کوٹ ،چوہدری واحد محمود سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں غلام مر تضٰی ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے عوام کو انکا اصل چہرہ دیکھا دیا ہے میاں برادران نے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اور اداروں کو تباہ کیا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بیرونی اربوں ڈالروں کے قرضوں نے معشیت تباہ کر دی ہے سٹیل ملز ،پی آئی اے و دیگر منافع بخش اداروں کو تباہ کر دیا کئی ادارے من پسند افراد کو آنے پونے دے دیے گے جب حکمران کرپٹ ہونگے تو ہر محکمہ دل کھول کر کرپشن کرے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ایک ایسا نظام لائے گی جہاں سب کو برابر انصاف ملے گا انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور لوٹی دولت پاکستان واپس لائیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔کہا کہ آزاد عدلیہ نے کریشن کے بے تاج بادشاہوں کی کریشن کو عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔اس موقع پر اکثریتی عوام نے غلام مر تضیٰ ستی کے حق میں دعائے خیر کی ۔

پاکستان شاہد خاقان عباسی کا سہیالی فروزال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک یٰسین کی رہائش گاہ پرخطاب

معروف سیاسی شخصیت ملک یٰسین کی رہائش گاہ کارنر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی قسمت کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں 25جولائی کو اگر مثبت فیصلہ کیا گیا تو اس کے اثرات بھی مثبت مر تب ہونگے ۔ن لیگ نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے کیے ہیں25جولائی کو ملک کی عوام نے اگر ایک مر تبہ پھر اپنی ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو اقتدار میں لایا تو ملکی معشیت مزید مضبوط کر یں گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سہیالی فروزال کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک یٰسین کی رہائش گاہ پر اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء ملک الیاس ، چیئرمین راجہ شوکت حسین ، صوبیدار شیر زمان نے گیس اور سٹرک کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کو مسائل بتائے جن کو شاہد خاقان عباسی نے حل کر نے کی یقین دھانی کرائی ۔ اپنے خطاب میں میزبان معروف سیاسی شخصیت ملک یٰسین نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور 1985میں سے آپ کے والد محترم خاقان عباسی شہید کو ووٹیں دیں اور اس کے بعد عرصہ 30سال سے آپ کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشااللہ چلتے رہیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے ملک یٰسین اور دیگر اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جیت کر ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو جار ی رکھوں گا ۔

راجہ صغیر احمدکا یوسی ہوتھلہ کی ڈھوک لس سیداں میں پیر سید مظاہر حسین شاہ کی طرف سے منقعدہ جلسہ سے خطاب

راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا مظلوم طبقے کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاؤں گا ۔قوم پرستی کی نہیں بلکہ علاقہ پرستی کی سیاست کو فروغ دوں گا ۔میرئے ایک سیاسی مخالف امیدوار اپنے ذاتی مفادات کے لیے بار بار پارٹیاں تبدیل کرتے رہے ہیں پارٹیاں تبدیل کر نے سے شخصیت تبدیل نہیں ہوتی انسان وہی رہتا ہے ۔عوام الیکشن میں اسی کو ووٹ دے گی جو عوام کے مسائل سے واقف ہوں ۔مفادات کی سیاست اگر میں نے کر نی ہوتی تو اس وقت میں کئی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہوتا بہت سی آفرز بھی آہیں تھیں مگر میں ان تمام آفرز کو ٹھکرا دیا ناں خود کبھی بکا ہوں اور ناں ہی اپنے ووٹرں کی ووٹوں کا سودا لگایا ہے انشاء اللہ25جولائی کو عوام ایک مثبت فیصلہ کریں گے جو اس علاقے کے لیے بہتر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے یوسی ہوتھلہ کی ڈھوک لس سیداں میں پیر سید مظاہر حسین شاہ کی طرف سے منقعدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، چیئرمین دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، وائس چیئرمین یوسی کنوہا راجہ عابد ، لیگی رہنماء نمبردار اسد عزیز ،ذوالفقار علی ستی ،ماسٹر ذوالفقار عباسی ،راجہ جلیل آف لونہ ، صوبیدار پر ویز اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ جلسے میں سید طاہر حسین شاہ ، سید ثقلین نقوی ، نمبردار ملک قمر الزمان ،ٹھکیدار خورشید ،راجہ بابو اقبال، کونسلر راجہ طلعت ، راجہ مدثر ، کونسلر راجہ گلزار احمد ، کونسلر سید صداقت حسین شاہ ، سید وجہی گیلانی،کونسلر رفاقت قریشی ، سید ذوالقرنین شاہ ، سید نذابت حسین شاہ ، ملک عاصم حبیب ، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ عباس پپو سمیت ہزاروں افراد نے شرکت۔

نڑھ کے مقام پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا جلسہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی

نڑھ کے مقام پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا جلسہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ اپنے خطا ب میں انہوں نے کہا اپنے پانچ سالہ دور میں اربوں روپے کے کام کرائے ۔اللہ نے موقع دیا تھا ایک مر تبہ پھر عوام کی خدمت کروں گا ۔ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو صرف اور صرف ملک کی عوام کے حقوق کی بات کر تی ہے میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔عوام کی نس نس میں میاں محمد نواز شریف کی محبت رچی بسی ہوئی ہے ۔ملک کی عوام کے دل سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کوئی بھی نہیں نکال سکتا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ملک کی غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز کے شیروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اپنی عملی محبت کا ثبوت دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے راجہ محمد علی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے نڑھ کے مقام پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ، جنرل سیکرٹری ماسٹر صابر عباسی ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،عبد الحمید ستی ، حاجی ملک منیر اعوان ، افتخار ستی، حامد لطیف ستی ، رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ،راجہ وقار جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button