چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سہر ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدعارف آسی نے کہاہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں موسم گرما میں ہونے والی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تارکین وطن کے بچے اپنے وطن آنے میں دلچسپی نہیں لیتے کیونکہ کہ وہ بجلی کے زیادہ دیرتک غائب رہنے کی وجہ سے شدیدگرمی برداشت نہیں کرسکتے اورپھراد ھر کارخ کرناگوارانہیں کرتے سازگار ماحول ان کے لئے بہت ہی ضروری ہے جن ممالک میں وہ پلے بڑھے ہوتے ہیں وہان لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیر کومستقبل میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے فوری طورپراقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تارکین وطن کی اولادیں اپنے وطن میں آنے میں دلچسپی کامظاہرہ کریں اورملک کوزرمبادلہ کاناقابل تلافی نقصان کااندیشہ نہ ہوحکومتیں اس سلسلہ میں ضروری ہوم ورک کریں تاکہ تارکین وطن کااعتماد بحال ہواوروہ اپنے وطن میں جوق درجوق آناپسندکریں شدیدحبس میں بجلی کی بے تحاشالوڈشیڈنگ سے رات بھرمچھرسونے نہیں دیتارات کوباربار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے رات بھرجاگتے رہتے ہیں اورمچھرکے کاٹنے سے ساری رات تکلیف اورکرب میں گزارتے ہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کادعوے کرنے والے کہاں ہیں رات کے وقت باربار لوڈشیڈنگ ہوتی ہے پاکستان اورآزادکشمیر میں فورس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں کاروبارزندگی مفلوج ہوتاہے کام کاج متاثرہوتاہے وہاں ترقی یافتہ ممالک میں مقیم تارکین وطن کے بچے موسم گرمامیں اپنے ملک میں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں اورادھر کارخ نہیں کرتے اگرکبھی وہ ادھر آجائیں اورلوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدیدگرمی حبس اوررات بھرمچھرکے ستانے کے باعث ایسے بدظن ہوجاتے ہیں کہ وہ پاکستان اورآزادکشمیر آناگوارہ نہیں کرتے حکومت پاکستان اورحکومت آزادکشمیر کولوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کرناہوں گے اورتارکین وطن کی بداعتمادی کواعتماد میں بدلنے کے لئے لوڈشیڈنگ کے حقیقی خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کرناہوں گے دعوے اورنعرے سے کام نہیں چلے گاتارکین وطن پاکستان اورآزادکشمیر کے بلاتنخواہ سفیر ہیں وہ سیاسی کاروباری بلکہ تمام شعبوں میں اپنے و طن اورہم وطنوں کی فلاح وبہبود کے لئے سخت محنت سے کام کرتے ہیں اورخطیرزرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے پاکستان اورآزادکشمیرکے معاشی حالات میں بہتری آتی ہیں کئی گھروں میں ان کی کمائی سے چولہے جلتے ہیں تارکین وطن کی اولادیں لوڈشیڈنگ کے عذاب کی وجہ سے پاکستان اورآزادکشمیر کارخ کرنے سے کتراتے ہیں ہمارے حکمرانوں کولوڈشیڈنگ کے گھمبیرمسئلہ کے پائیدارحل کے لئے سنجیدہ اورٹھوس بنیادوں پرکام کرناہوگاجھوٹ فریب چھوڑ کرایسے وعدے معاہدے کرناہوں گے جوہرحال میں پورے کیے جائیں اورقوم کااعتماد بحال ہوسکے اندرون وبیرون ملک بداعتماد ی کی فضاختم ہوسکے بے یقینی اوربداعتماد ی سے حالات اتنے سنگین ہورہے ہیں کہ تارکین وطن اپنے وطن میں نہ آنے پرمجبور ہوجائیں گے جس سے ملک اورقوم کوناقابل تلافی اقتصادی نقصان ہونے کااندیشہ ہے موثراورٹھوس اقدامات کی اشدضرورت ہے چنددن سے لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ، ایک گھنٹہ کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ سے عوام اور کاروباری طبقے کا برا حال ہے دیہاڑی دار مزدور دو وقت کی روٹی کمانے سے بھی مجبور۔ شدید گرمی اور حبس سے عوام کا براحال۔ کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے کوئی اصلاح احوال کی صورت دکھائی نہیں دیتی عوام سخت پریشان اورمایوس ہورہے ہیں
لوگ مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیا ب کرائیں گے
چیئر مین عبدالمالک ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میرپور نے کہاکہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے میا ں نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا سٹرکوں کاجال بچھایا دہشتگردی کی کمر توڑی نئے ہسپتال سکول کالج اور یونیورسٹیا ں قائم کی سی پیک کا تحفہ دے کر ملک کو معاشی ترقی کا گیٹ وے بنایا جبکہ مخالفین پا کستان کی ترقی روکنے کیلئے دشمن قوتو ں کے ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ عمران خا ن جھوٹے بیان دے کر لوگوں کو بیو قوف نہیں بنا سکتے KPKمیں پا نچ سال حکومت کی وہاں ترقی نام کی کو ئی چیز نہیں ہے اس کے وزیر اعلیٰ پر بھی کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لوٹے اگٹھے کرنے سے تبدیلی نہیں آتی پچیس جولائی کو لوگ مسلم لیگ ن کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیا ب کرائیں گے۔
مسلم لیگ ن ترقی و خوشحالی کا نام ہے , چودھری طالب حسین
مسلم لیگ ن آ زادکشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلا م گڑھ کے صدر چودھری طالب حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن ترقی و خوشحالی کا نام ہے جب بھی میا ں نواز شریف نے اقتدار سنبھالہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے موجودہ دور حکومت میں میا ں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو رہا تھا یہ سب کچھ دیکھ کر سیاسی مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اُ ٹھ رہے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے مگر پا کستانی عوام پچیس جولا ئی کو نواز شریف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا کر تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ آ زادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے دوسالوں کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جو سابقہ حکومتیں پا نچ سالوں میں بھی نہ کراسکی ۔
پچیس جولا ئی کو پا کستانی عوام اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہو ئے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا ئیں گے
کشمیر تحریک انصاف حلقہ نمبر دو چکسواری کے صدر راجہ ذوہیب خان نے کہا کہ پچیس جولا ئی کو پا کستانی عوام اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہو ئے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا ئیں گے پچیس جولائی کو اس کرپٹ نظام کی نجات کادن ہو گا جس میں عمران خا ن وزیر اعظم پا کستان بن کر عوام کی خدمت کرینگے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ پا کستان میں اب تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ چکی ہے پا کستان کے بعد آ زاد کشمیر میں بھی تبدیلی آ ئے گی آ زاد کشمیر کے حکمرانو ں کو بھی اپنے گھر جانا ہو گا انہو ں نے کہاکہ اس فر سودہ نظام جس میں کسی کو انصاف نہیں مل رہا عمران خا ن دن رات محنت سے عوام کو اس دلدل سے نکال رہے ہیں جس کے لئے عوام پچیس جولا ئی کو باہر نکل کر بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کی سپورٹ کریں۔