DailyNewsGujarKhan

Ch M Azeem public address in Qazian and Bhadana

چوہدری محمد عظیم کا قاضیاں ،بھڈانہ اور شہر میں منعقدہ مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب

تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے58چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے وسیع ترمفاد کیلئے عمران خان جیسے محب الوطن لیڈر منفی قوتوں کے سامنے ڈٹ چکے ہیں اب چوروں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ،25جولائی کو تحریک انصاف فتح سے ہمکنار جبکہ مفاداتی ٹولہ کو عوام مسترد کردینگے ،کرپٹ مافیا نے تعمیروترقی کے نعرے لگا کر عوام کو تاثر دینا شروع کردیا کہ وہ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور ان کیلئے چاند تارے توڑ لائیں گے حالانکہ ان سیاسیوں کی داستانیں تو اب عام ہوچکی ہیں کہ یہ لوگ صرف اپنے مفاد کے ہیں وہ گزشتہ روز قاضیاں ،بھڈانہ اور شہر میں منعقدہ مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ویژن ملک کو بحرانوں سے نکال کر عوام کو خوشحال بنانے سے وابستہ ہے یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرکے ایک خوشنما تبدیلی لائی جائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی طاقت کی بنیاد پر اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر ہموار کرے گی انہوں نے کہا کہ سیاسی لٹیروں کے چنگل سے ملک کو آزاد کرانا مشن ہے اور25جولائی کو ووٹ کی پرچی سے یہ فیصلہ ہونے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں تحریک انصاف مستحکم ہے جبکہ عمران خان کے شیدائی خود کو پارٹی کیلئے پیش کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ گوجرخان سے تحریک انصاف کی کامیابی کے راستہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں عوامی چٹان کے ساتھ ٹکرا کر ریزہ ریزہ ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے جبکہ قوم کو ترقی سے ہمکنار کرینگے

جمیل ٹریولز ریلوے روڈ والے ملک شفقت جمیل کے والد محترم ملک جمیل احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے

جمیل ٹریولز ریلوے روڈ والے ملک شفقت جمیل کے والد محترم ملک جمیل احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سرصوبہ شاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چوہدری محمد عظیم، راجہ طارق کیانی، راجہ محمد جواد، شیخ عبدالقدوس آف جبر، عامروزیر ملک، یامین قریشی، جاوید فوٹو گرافر، اکبر شاہ، ملک محمد نصیر، عامرقریشی، جمیل مغل، خواجہ شوکت عزیز ، سیٹھی نعیم، شیخ جمیل، مرزا وسیم ، عثمان مغل، قاسم قریشی، چوہدری محمود، شیخ رحمت، راجہ خالد محمود، چوہدری ارشد، ظفرچشتی، جہانگیر بھٹی، شیخ احمد، امین ڈار، راجہ تاج، راجہ عبدالغفور کیانی، ملک محمد حسین ایڈووکیٹ، مرزا مظہر ، چوہدری ہمایوں، پروفیسر نسیم تقی جعفری، حامد رضا چوہدری،دانیال چوہدری، قاضی اعجاز، راجہ الطاف، نائیک اقبال سمیت سیاسی سماجی کاروباری طبقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

گوجرخان انتخابی مہم میں تیزی امیدوار علاقائی شخصیات بڑے دھڑوں چیئرمینوں اور کونسلر کی تائید و حمایت کیلئے ایک دوسرے پر داؤ پیج آزما رہے ہیں

گوجرخان انتخابی مہم میں تیزی امیدوار علاقائی شخصیات بڑے دھڑوں چیئرمینوں اور کونسلر کی تائید و حمایت کیلئے ایک دوسرے پر داؤ پیج آزما رہے ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے شدید گرمی اور حبس میں انتخابی ماحول نے سیاسی فضا کو مزید گرما یا ہوا ہے حلقہ این اے 58قومی اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویزاشرف مسلم لیگ ن کے راجہ محمد جاویداخلاص تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم متحدہ مجلس عمل کے مفتی محمود شائق تحریک لبیک پاکستان کے محمد رمضان اعوان تحریک لبیک اسلام کے علامہ مفتی مختار علی رضوی سمیت دس امیدوار میدان میں اترے ہیں پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور تحریک انصاف کے چوہدری محمد عظیم کے حمایتیوں نے پورے حلقے میں اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈوں کی بھرمار کر رکھی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاویداخلاص کی تشہیری مہم فی الحال ہلکی پھلکی ہے پیپلزپارٹی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواور کارنرمیٹنگ بڑے دھڑوں کو ساتھ ملانے کیلئے جوڑ توڑ جاری رکھے ہوئے ہیں حلقہ پی پی آٹھ سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمدریاض متحدہ مجلس عمل کے راجہ محمد جواد پیپلزپارٹی کے راجہ خرم پرویز تحریک انصاف کے جاوید کوثر ایڈووکیٹ تحریک لبیک پاکستان کے اجمل قریشی راجہ آفتاب چوہدری ضیافت سمیت دس امیدوار صوبائی حلقے میں موجود ہیں صوبائی اسمبلی کے اس حلقہ میں چوہدری جاویدکوثر تحریک انصاف جو عرصہ دراز سے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں انہیں قد آور شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد ریاض جو کہ سیاست کے گرو ہیں جوڑ توڑ کے ماہر اور متعدد بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں وہ شہر کی سیاست کو بخوبی سمجھتے ہیں وہ چوہدری جاویدکوثر کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں چوہدری ریاض جوڑتوڑ اور شخصیات کو ساتھ ملانے کے تمام گر جانتے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button