DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inauguration of Raja M Ali election office

کہوٹہ شہر میں راجہ محمد علی کے الیکشن آفس کا افتتاح

کہوٹہ شہر میں راجہ محمد علی کے الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاح ممتاز مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور دیگرنے کیا۔25جولائی کا سورج راجہ محمد علی کی کامیابی کی خبر لے کر طلوع ہو گا ۔پورے حلقہ پی پی سات سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی۔ مخالفین دیکھیں گے 25جولائی کو “شیر”دھاڑئے گا اور اس کی آواز ملک کے کونے میں جاے گئی ۔ عوام عدالتی فیصلے کے جواب میں 25جولائی کو اپنا ووٹ میاں محمد نواز کو دے کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ شہر میں راجہ محمد علی کے الیکشن آفس کا افتتاح کے موقع پر کارکنوں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ، راجہ محمد رفیع ،راجہ افتخار ، رضوان کیانی ، حاجی ملک منیر اعوان ، راجہ ندیم احمد ، راجہ اویس سمیت دیگر کارکن ،ور کر موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سہیالی،نئی آبادی ، دھپری ،بلڑیا ، تھوہا کے مقام پر منعقدہ اجلاسوں خطاب

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو چور دروازے سے ا قتدار میں آتا ہے وہ ملک نہیں چلا سکتا ۔عمران خان لوٹوں کا جتھہ ساتھ ملا کر تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں ۔ن لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا یا سابقہ حکومت کے دور میں گیس کے لیے گیس اسٹیشنوں میں لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی تھیں بجلی نام کی کوئی چیز نہیں تھی گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے تھے جو کام ہم نے کیے ہیں وہ عوام کے سامنے ہیں آج کوئی بھی چیز ملک کی عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس لیے 25جولائی کو میاں محمد نواز شریف کو ووٹ دیں۔ ن لیگ ملک کی خیر خواہ جماعت ہے عوام کی نظرین بھی ن لیگ پر لگیں انشاء اللہ آمدہ حکومت بھی ن لیگ کی ہو گئی ۔فیصلے ہوتے رہتے ہیں اور ایک فیصلہ25جولائی کو بھی ہو گا جو ملک کی عوام کا فیصلہ ہو گا اور یہ فیصلہ ن لیگ اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہو گا ۔کارکن صبر کا دامن ہاتھ سے جانے ناں دیں اور الیکشن کی تیاری بھر پور طریقے سے کریں اور25جولائی کو اپنی ووٹ کی پرچی سے ملک کا مستقبل لکھیں اگر فیصلہ غلط کیا تو اس کا غمیازہ اگلے5سال ملک کی عوام کو پھربھگتنا پڑھے گا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سہیالی،نئی آبادی ، دھپری ،بلڑیا ، تھوہا کے مقام پر منعقدہ اجلاسوں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ ظہور اکبر، بلال یامین ستی ،عبد القدوس عباسی،ملک غلام مرتضیٰ ،راجہ ظفر اقبال بگہاروی،راجہ شیر بہادر،راشد مبارک عباسی،اسد محمود ستی ، راجہ عباس پپو ،سید نذابت شاہ ،ذوالفقار ستی ، آفتاب کیانی ،اشتیاق ستی اور سینکڑوں ہزاروں افراد موجود تھے ۔اس موقع پرسہیالی،نئی آبادی ، دھپری ،بلڑیا ، تھوہا اور دیگر تحصیل کہوٹہ کے متعدد گاؤں کے سینکڑوں افراد نے شاہد خاقان عباسی کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کی ۔

راجہ گلزاری نے اپنے عزیز و اقارب اور سینکڑوں ووٹروں کے ہمراہ راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان

سابق ایم پی کے گروپ کو شدید سیاسی نقصان ۔جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنے عزیز و اقارب اور سینکڑوں ووٹروں کے ہمراہ راجہ صغیر احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا ۔راجہ صغیر احمدآف مٹور کی عوامی حمائت میں بدستور اضافہ ۔یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلرراجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری نے اپنی تمام برادری اور سینکڑوں ووٹروں کے ہمراہ سمیت راجہ صغیر احمد کی حمائت کے ساتھ ان کے حق میں دعائے خیر بھی کی۔تفصیل کے مطابق یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلرراجہ گلزار احمد المعروف راجہ گلزاری کی رہائش گاہ ایک بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جس میں جس میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات، راجہ محمد یعقوب ،راجہ ظہور اکبرچیئرمین ایم سی کہوٹہ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی چیئرمین یوسی دوبیرن،سید مظاہر حسین شاہ، عباس پپو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں راجہ گلزار احمد نے کہا کہ میں راجہ صغیر احمد کی مکمل حمائت کا اعلا ن کرتا ہوں انشاء اللہ25جولائی کو ان کو بھاری اکژیت سے کامیاب کراہیں گے۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں ان کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ایک مزدور باپ کا مزدور بیٹا ہوں اپنے علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے سیاست میںآیا ہوں آپ لو گ میرا ساتھ دیں انشاء اللہ حلقے کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کو عبرتناک شکست دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

راجہ پرویز اشرف کا کامیاب جلسہ کرامخالفین کی رات کی نیندیں حرام کر دیں

بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور راجہ محمد شکیل کیانی نے راجہ پرویز اشرف کا کامیاب جلسہ کرامخالفین کی رات کی نیندیں حرام کر دیں۔دوبیرن کلاں میں سینکڑوں جیالوں نے اپنے قائد کا استقبال کر کے یہ بتا دیا کہ 25جولائی کو کامیابی راجہ پرویز اشرف کی ہی ہوگئی ۔انشاء اللہ پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کا عزم ۔کارکنان الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی اوربھٹو شہید کے جیالیوں کی شب و روز کی محنتوں سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور راجہ محمد شکیل کیانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قاہد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے غریبوں ،کسانوں مزدوروں کیلئے جو قربانیاں دی ہیں آج تک کسی سیاسی لیڈر یا جماعت نے نہیں دیں کوئی بھی طاقت عوام کے دلوں سے ان کے لیے پیار و عقیدت نہیں نکال سکتی انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کے مساہل حل کر نے کے بجاے علاقے کے لوگوں کو مایوس کیاوہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button