DailyNewsKahuta

UC Karal villagers announce to boycott election

یونین کونسل پنجاڑ موضع کیرل کی مغل برادری نے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

یونین کونسل پنجاڑ موضع کیرل کی مغل برادری نے 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مغل برادری کے ایک وفد نے کہاکہ آج کے جدید دور میں بھی ہم بنیادی سہولیا ت سے محروم ہیں مسائل در مسائل ہیں جنکو کوئی پوچھتا تک نہیں منتخب نمائندے ووٹ لے جاتے ہیں لیکن بعد میں حال تک نہیں پوچھتے آج تک منتخب نمائندوں نے اس موضع کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہ دی کہ یہاں کے مکین کس حال میں ہیں اور ان کی کیا بنیادی ضروریات ہیں مغل برادری جو تقریبا150 افراد پر مشتمل ہے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار کسی کو ووٹ نہیں دیں گے اور 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے دن اپنے اپنے گھروں میں رہے گے اس موقع پر مغل برادری کے محمد تنویر ،محمد حفیظ،حافظ ظہیر،محمد عرفان،مظہراقبال کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ اب کسی کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے ۔

کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی اور مری سے سینکڑوں کارکنوں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں لاہور گے

میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے گذشتہ روز کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی اور مری سے سینکڑوں کارکنوں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں لاہور گے ۔اس موقع پر سابق صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ اشفاق سرور ، چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں سمیت سینکڑوں کارکن ، ور کر شامل تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔عوام کی نس نس میں میاں محمد نواز شریف کی محبت رچی بسی ہوئی ہے ۔ملک کی عوام کے دل سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کوئی بھی نہیں نکال سکتا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ملک کی غیور عوام اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز کے شیروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اپنی عملی محبت کا ثبوت دیں گے ۔

صوبیدار محمد ریاض کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ

راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے کی مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے۔حلقے کی پسماندگی کے زمہ دار آج کس منہ سے عوام کے ووٹیں مانگ رہے ہیں۔اسلام آباد میں بیٹھ کے حلقے کی عوام پر “سرداری”کر نے کا دور چلا گیا ہے میں کوئی بڑا لیڈر نہیں ہوں عوام کا ادنیٰ سا خادم ہوں لیڈ ر وہ ہیں جن کے آگے پیچھے سکواڈ ہے جو سے غریب آدمی ہاتھ کا ہاتھ ملانا تو دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کر سکتا ۔حلقے کی غیور عوام ان کو پہچان لیں جو الیکشن میں آتے ہیں اور ووٹیں لے اسلام آباد میں اپنی کوٹھیوں میں چلے جاتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ میں عوام کا خادم ہوں میرا گھر مٹور میں ہے جیت کر میں مٹور میں ہی رہوں گا اور اپنی عوام کی خدمت کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے پیکاں کے مقام پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نجم الحسن نقوی اور صوبیدار محمد ریاض کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے ۔اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر محمدزبیر نے سر انجام دیے۔جبکہ اس موقع پر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ ، کونسلر راجہ شاہداجمل ، کونسلر راجہ فیصل محمود آف کلاہنہ ،کونسلر راجہ جلیل ، سید نجم الحسن نقوی، صوبیدار پرویز،راجہ تنویر بنارس ،حاجی غضنفر علی،سابقہ کونسلر راجہ اسلم ، نمبردار عامرفاروق ، کسان کونسلر راجہ شاہد اجمل ،تھانیدار راجہ محمد آزاد، تھانیدارراجہ محمد سیاب ، راجہ نذر محمد ، راجہ رشید ،صوبیدار راجہ محمد مشتاق، راجہ گل زمان ، راجہ افتخار ، راجہ ظہور ، راجہ محمد فاروق ، راجہ ظفر محمود ،راجہ اشتیاق ،راجہ امتیاز، راجہ عمر حیات ، راجہ تنویر ، محمد مسکین کیانی ،نعیم کیانی ،راجہ ساجد موہڑہ ناراں ، ، راجہ سرفراز ،راجہ نعیم اختر،راجہ سرفراز ،راجہ ایاز،راجہ گلریزسمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔ 

سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب عبد المجید مغل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ راجہ محمد علی کی حمائت کا اعلان

سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب عبد المجید مغل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ راجہ محمد علی کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔راجہ محمد علی کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کا اعلان۔انشاء اللہ اپنی یونین کونسل دکھالی کے ہر پولنگ اسٹیشن سے راجہ محمد علی کو کامیاب کراہیں گے اور پورے حلقہ پی پی سات سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی۔ مخالفین دیکھیں گے 25جولائی کو “شیر”دھاڑئے گا اور اس کی آواز ملک کے کونے میں جاے گئی ۔ عوام عدالتی فیصلے کے جواب میں 25جولائی کو اپنا ووٹ میاں محمد نواز کو دے کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب عبد المجید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف ملک کی عوام کے دلوں میں رچے بسے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقت میاں محمد نواز شریف کو ملک کی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی وہ کل بھی ہمارے قائد تھے وہ آج بھی ہمارے قائد ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی اور حلقہ پی پی7کا ایم پی اے راجہ محمد علی ہی ہوگا ۔ 

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان۔راجہ صغیر احمد کی کامیابی کے اپنے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کر دوں گا ۔حلقہ پی پی سات سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی۔ ہمارے گروپ کے تمام افراد کی ووٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہار نوجوان معروف سیاسی ،سماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورحالیہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button