عوام کرپٹ مافیا سے نفرت کا اظہا ر کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے ووٹ کی پرچی سے کامیاب کروائیں گے تحریک انصاف امید کی کرن ہے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری ساجد ،میجر (ر) علی رضا ،طارق عزیز بھٹی اور ہارون کیانی ،راجہ عبدالقیوم ،دانیال عظیم نے ماچھیہ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کارنر میٹنگمیں کیا جس میں شیخ برادری نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کروانے کا عزم کیا مقرر ین نے کہا کہ انتخابات میں عوام و قوم کا خون چوسنے والے کرپٹ عناصر کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے کیفر کردار تک پہنچائیں گے عمران کان کی قیادت میں ایک ایسے صاف ستھرے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی کہ ہر ایک شخص کو انصاف کی فراہمی یقنی ہو سکے ہر شہری کو ترقی کے یکساں موقع مل سکیں 25جولائی کو تحرییک انصاف کے امید واروں کو کامیاب بنائیں اس موقع پر شیخ برادری کے لوگوں نے بھاری اکثریت میں شرکت کی راجہ زبیر احمد ،لونسلر شیخ ندیم ،شیخ فضل حسین ،جاوید شیخ ،شیخ فیصل و دیگر نے شرکت کی قبل ازیں چوہدری ساجد ،طارق عزیز بھٹی ،راجہ ہارون کیانی ،دانیال عظیم کو بڑی ریلی کی صورت میں پنڈال لایا گیا اور شاندار استقبال کیا گیا