سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا تگڑا واریوسی چنگا بنگیال سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا صفایا اتحاد گروپ راجہ پرویز اشرف کے قافلے میں شامل ۔پاکستان پیپلزپارٹی یوسی چنگا بنگیال کے صدر ،راجہ نثار،پی وائی او کے صدرراجہ نوید ،پی وائی او یوسی چنگا بنگیال کے جنرل سیکرٹری آصف بٹ اور سینئر رہنما ہر دلعزیز شخصیت راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اتحاد گروپ کی پی پی پی میں شمولیت سے یوسی چنگا بنگیال میں پوزیشن مستحکم ہوئی ہے راجہ پرویز اشرف کی قائدانہ صلاحیتوں اور گوجرخان کے لئے خدمات سے متاثر ہو کر عوام راجہ پرویز اشرف کے کاروان میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں عوام جان چکے کہ راجہ پرویز اشرف ہی گوجرخان کی عوام کا حق نمائندگی ادا کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں راجہ پرویز اشرف کے دور میں گوجرخان میں میگا پروجیکٹ لگے لیکن پانچ سالوں میں لیگی ارکان اسمبلی نے عوام کے دئیے گے منڈیٹ کی توہین کی اور عوام کے بنیادی سہولیات کی طرف کوئی توجہ نہ دی جس سے گوجرخان مسائل کا گڑھ بن چکا پیپلزپارٹی یوسی چنگا بنگیال کے صدر ،راجہ نثار،پی وائی او کے صدرراجہ نوید ،پی وائی او یوسی چنگا بنگیال کے جنرل سیکرٹری آصف بٹ اور سینئر رہنما ہر دلعزیز شخصیت راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ نے وائس چیئرمین یوسی چنگا بنگیال انجم رشید وارثی اورتمام اتحاد گروپ کا راجہ پرویز اشرف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا معززین نے کہا کہ اتحاد گروپ سے یوسی چنگا بنگیال اور پورے حلقہ سے راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور ایک بار پھر ترقیاتی دور شروع ہو گا۔