پاکستان میں 25جولائی کو ہونے والےعام انتخابات کی سرگرمیاں جاری ہیں،ان سیاسی سرگرمیوں کے اثرات یہاں نارتھ ویسٹ کے حلقوں میں بھی نمایاں طورپر نظر آنا شروع ہوچکے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے برطانوی رہنما اور کارکن کارنر میٹنگ کے علاوہ سوشل میڈیا کا بھرپور اور سائنسی بنیادوں پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنما الیکشن مہم کے لئے پاکستان جا رہے ہیں اور چند ایک نے پاکستان پہنچ کر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے، تحریک انصاف نے مانچسٹر کی معروف شاہراہ اور کاروباری علاقے چیتہم ہل روڈ پر باقاعدہ ایک دفتر قائم کیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ کے صدر حاجی گلزار خان مرکزی قیادت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں جب کہ بولٹن سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم بھی آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے لاہور جائیں گے،
بعض حلقوں کا خیال ہے کہ بہت بڑا مگر مچھ آہستہ آہستہ میاں محمد نوازشریف کے تیس سالہ دور کی طرف بڑھ رہا ہے اور ان کا خیال ہے کہ 25جولائی تک مگر مچھ مسلم لیگ ن کی تمام مچھلیوں کو کھا جائے گا، عوام کیافیصلہ کرتے ہیں،25جولائی کےعام انتخابات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
London; Since the general elections have been announced in Pakistan, towns and cities having substantial Pakistani-origin population are buzzing with activities. There have been noisy musical nights and fundraising dinners across Britain.