پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء چوہدری محمد ذبیر آف پلتھیام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ این اے58میں راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے جیتے گئے حلقہ میں ان کی پوزیشن مظبو ط ہوگئی ہے آئے دن مختلف سیاسی دھڑے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں حلقہ گوجرخان کے عوام اب کی بار قابلیت پر ووٹ دیں گئے تحصیل گوجرخان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے قابل کوئی لیڈر نہیں ہے تحصیل بھرمیں ترقیاتی کام راجہ پرویز اشرف ک ے کارنامے ہیں گھر گھرمیں سوئی گیس کی فراہمی ،ریلوے انڈر پاس،پاسپورٹ آفس کا قیام ،سرکاری نوکریاں کی فراہمی راجہ پرویز اشرف کے کارنامے ہیں انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف وہ واحد لیڈر ہیں جن کے حلقوں میں سابق منتخب نمائندوں نے ان کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر سیاست کی ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کبھی تختی کی سیاست نہیں کی ان کی اسمبلی میں اپنی ایک پہچان ہے وہ اسمبلی میں عوام کے لیے بولنا چانتے ہیں انہوں نے مزیدکہا ہم اہلیان شرقی گوجرخان راجہ پرویز اشرف کو بھاری لیڈ دلوانا ہما را ٹارگٹ ہوگا انشاء اللہ ہماری جیت یقینی ہو گی
تحریک لبیک پاکستان کی ریلی 18جولائی بروز بدھ بوقت 3بجے کو اسلام پورہ جبر گوجرخان ویکن اڈاہ سے لیکر آستانہ عالیہ رتالہ ڈھوک پیراں اختتام پذیر ہو گی
سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک اسلام پورہ جبر پیر سید ظہیر حسین شاہ کے اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک یونٹ اسلام پورہ جبر کے زیر انتظام تحریک لبیک پاکستان کی ریلی 18جولائی بروز بدھ بوقت 3بجے کو اسلام پورہ جبر گوجرخان ویکن اڈاہ سے لیکر آستانہ عالیہ رتالہ ڈھوک پیراں اختتام پذیر ہو گی جس میں خصوصی شرکت امیدوار حلقہ این اے 58حاجی محمد رمضان چشتی ،امیدوار حلقہ پی پی 8اجمل قریشی خصوصی شرکت کریں گئے اور وہاں رتالہ آستانہ ڈھوک پیراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گئے تمام عاشقان رسول ﷺکو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ،