DailyNews

AJK; Politicians have mad Pakistan in to political Dungle

سیاستدانوں نے پاکستان کوسیاسی اکھاڑہ بنادیا

چکسواری پریس کلب چکسواری آزادکشمیرکے بانی صدرصوفی محمدرشیداحمدنے پاکستان کی حالیہ سیاسی کشمکش پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے سیاستدانوں نے پاکستان کوسیاسی اکھاڑہ بنادیاہے تعمیر وترقی نام کی کوئی شے نہیں الیکشن کادوردورہ ورسیاسی بیان بازی کی توپیں چھوڑی جارہی ہیں مسئلہ کشمیریکسر منہدم ہوچکاہے سیاستدان سیاسی لڑائی میں ایک دوسرے پرسبقت حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کے جتن کررہے ہیں سیاہ وسفیدکی کوئی تمیز نہیں رہی الیکشن تبرہ بازی کی دوڑ میں ایک دوسرے پرالزام تراشی کے پہاڑگرائے جارہے ہیں جس مقصدصرف شوشہ بازی ہے تھوڑی سی سیاسی امیدکی کرن عمران خان کی سیاسی قیادت میں نظرآتی ہے اللہ کرے جووہ کہتے ہیں وہ مکمل کرکے دکھا ئیں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قربان ہورہے ہیں بھارتی فوج کشمیرمیں قتل وغارت میں مصروف ہے بے گناہوں کاخون بہایاجارہاہے قربان جائیں کشمیری قوم کے جذبہ آزادی پرکہ وہ آج تک ایک ہی نعرہ پرگامزن ہیں کہ کشمیربنے گاپاکستان جوقربانیاں کشمیری قوم دے رہی ہے اس کااحساس صرف لفظوں کی حدتک پاکستانی حکومت دے رہی ہے لیکن افواج پاکستان کشمیری قوم کی مددرکررہی ہیں افواج پاکستان کے اس کردارپرکشمیری قوم سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت اس امرکی ضرورت ہے کہ کشمیری قوم کوسپورٹ کیاجائے ان کے جذبہ آزادی کوسپورٹ کیاجائے اورعالمی سطح پربھارتی گھناؤنے کردار کوبے نقاب کیاجائے تاکہ عالمی سطح پرمحکوم کشمیری قوم کی مددہوسکے آزادکشمیرکی حکومت کی آواز مظفرآباد کے ایوانوں تک محدود ہے کہ نہ پائے رفتن نہ جائے رفتن کشمیری قوم تنہاآزادی کی جنگ لڑرہی ہے اقوام متحدہ جاموش تماشائی بناہواہے عملااقدام کی ضرورت ہے آزادکشمیر حکومت کوموثراقدامات کرناہوں گے اٖفواج پاکستان کوسلام جو آ زادی کی ضامن اورملک کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button