تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 58 چوہدری محمد عظیم اور امیدوار حلقہ پی پی 8چوہدری جاوید کوثرنے حیاتسر روڈ پر الیکشن آفس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ملک کی ترقی کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی،معصومیت کا شو کرنے والے درحقیقت قومی خزانے کی لوٹ مار کرتے رہے ،ہماری نسلوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے سے باز نہ آئے ہر پاکستانی بیرونی قرضہ کے بوجھ تلے دبا ہے باوجود اسکے یہ بہروپیے سیاستدان تعمیروترقی کے گیت گاتے ہیں جو کہ شرم کی بات ہے، جس خاندان میں اقتدار کی ہوس میں آپس کی جنگ جاری ہو وہ قوم کے لیے کیا سوچ و فکر کریں گے چکر بازی کی سیاست اپنے اختتام کو ہے، لوگوں کا اعتمادقائد عمران خان پر ہے ،آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا جہاں سب کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو گا ،عوام جاگ اٹھے ہیں جوکہ پچیس جولائی کو باریاں لگانے والے مفاداتی ٹولہ کو ووٹ کی پرچی سے میدان سیاست سے آؤٹ کر دیں گے چودھری محمد عظیم نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں نے اقتدار کے لیے اندر خانے ہاتھ ملایا قوم کا پیسہ لوٹ کر اپنے خزانے بھر لئے انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہو کر رہ گیا تعلیم صحت سمیت تمام شعبے ترقی نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کے خلاف عمران خان نے تحریک چلائی جو عوامی طاقت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ اب انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کا راستہ منفی قوتیں نہیں روک سکتی،عوام ووٹ کی پرچی سے اپنے قائد عمران خان کو فتح سے ہمکنار کریں گے اور ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے جوکہ عوامی لیڈر ہیں
حلقہ پی پی آٹھ سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے پکاکھوہ ، بیول اور چنگا میں گزشتہ روز مختلف کارنر میٹنگز
حلقہ پی پی آٹھ سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی راجہ محمد جواد نے پکاکھوہ ، بیول اور چنگا میں گزشتہ روز مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں کچھ سیاستدان اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھے ہیں جو اول فول ان کے منہ میں آتا ہے بکے جا رہے ہیں بازاری زبان استعمال کرنے والے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں راجہ محمد جواد نے کہا کہ جو کچھ وہ سیاسی ماحول میں بو رہے ہیں انہیں کل وہی کاٹنا پڑے گا متحدہ مجلس عمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے کسی لیڈر کا نام پانامہ میں شامل نہیں ہمارا مشن کرسی کا حصول نہیں بلکہ عوام کو آگاہ کرنا ہے کہ وہ ایسے امیدوارسامنے لائیں جو نیک اور صالح ہوں چور ڈاکوؤں کو منتخب کرنے والے ان سے بہتری کی امید کیسے رکھیں اس موقع پر مختلف دھڑوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا