DailyNewsKallar Syedan

PML-N Supporters arrive in Lahore to welcome Nawaz Sharif

تمام رکاوٹیں عبور کر کے لا ہور پہنچ کر دم لیں گئے

چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد میاں نواز شریف اور مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لا ہورروانہ ہو ئے، روانگی سے قبل پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کر تے ہو ئے راجہ ندیم احمد نے کہاگرفتاریاں اور رکاوٹیں مسلم لیگی شیروں کو لاہور جا نے سے نہیں روک سکتیں۔انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت میاں نواز شریف پر کرپشن کے کیسز بنا ئے گئے۔ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ملک نے بے پناہ تر قی کی۔ موٹر وے ویز اور میٹرو بنائی گئی۔ وطن عزیز میں لو ڈ شیڈنگ میں کمی آئی۔ اور اگر مسلم لیگ کو مزید موقع دیا گیا تو ادھورے منصوبے مکمل ہوں گئے اور عوام کے با قی ماندہ مسائل بھی حل ہو ں گئے۔ انھوں نے کہا لاہور روانگی سے روکنے کے لیے پولیس نے میر ے گھر پر چھاپہ مارا لیکن میں گھر پر نہ تھا اس لیے گر فتاری نہ ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام رکاوٹیں عبور کر کے لا ہور پہنچ کر دم لیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button