DailyNewsOverseas news

PML-N Norway lodge protest against court ruling against Nawaz Sharif

ناروے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلوں پر شدید احتجاج

پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے ایک مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی اور انکے خلاف نیب کورٹ کی طرف سے دی جانے والی سزا ؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں جن مرکزی قائدین نے شرکت کی ان میں پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے چیف آرگنائزر خالد نذیر بٹ، جنرل سیکریڑی منصور عادل ، جوائنٹ سیکریٹری شاہد تنویر بٹ، سیکریڑی فنانس عامر لطیف بٹ، مرکزی رہنما چوہدری خالد محمود، ناصر خان اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد نذیر بٹ نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور اسکی وجہ انکے کیے گئے وہ کام ہیں جو پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ جنرل سیکریڑی منصور عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی گئی ہے جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ نواز شریف ہی پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ مسلم لیگ ن ناروے کے دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب عدالت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی عوام سے 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ووٹ کو عزت دو اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button