DailyNewsKallar Syedan

PML-N Mangal villagers announce to support PTI

منگال میں ن لیگ کو بہت بڑا دھچکا

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے گاؤں منگال میں ن لیگ کو بہت بڑا دھچکا،پرانے مسلم لیگی ڈاکٹر رشید اور سابق امیدوار کونسلر حاجی لیاقت ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آء میں شامل ہوگے۔ حافظ ملک سہیل اشرف کی موجودگی میںیہ میٹنگ پی ٹی آئی یوتھ ونگ ایم سی کلرسیداں کے صدر عاقب علی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔اس موقع پر حاجی ظہیر،ملک شوکت،تنویر،نجیب،حاجی جہانگیر،حاجی تبارک،طاہر uk،بابر شہزاد،علی،فیصل،مبین،خرّم،رئیس،سکندر اسد،طلال،فرزند،ٹھیکیدار رفاقت،امجد،حیدر،بلال،مہین،حسیب،ارسلان موجود تھے۔

عوام چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے

این اے 59اور پی پی 10میں تعمیر و ترقی کے تسلسل کے لیے عوام چوہدری نثار علی خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ 25جولائی جیپ کی جیت کا دن ہے حلقہ میں چوہدری نثار علی خان کے کامیاب جلسے اور کارکنوں کا جوش و خروش اس بات کا خمیازہ ہے کہ عوام چوہدری نثار علی خان کو نویں مرتبہ پارلیمنٹ بھیج کر تاریخ رقم کریں گے انکی کامیابی آئندہ کی سیاست کا رخ متعین کرے ی ملکی سیاست چوہدری نثار علی خان کے بغیر ادھوری ہے ۔ پوری قوم کی نظریں چوہدری نثار علی خان پر لگی ہوئی ہیں، ان خیالات کااظہار ممبر میونسپل کمیٹی کلرسیداں عابدزاہدی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو خوشامدی ٹولے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا موجودہ حالات ثابت کررہے ہیں کہ چوہدری نثار علی خان کا بیانیہ درست تھا اور مسلم لیگ ن کے حق میں بہتر تھا ۔ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست کسی طور پر ملک کے لیے بہتر نہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button