DailyNewsGujarKhan

Morra Malakan road still awaiting to be completed after 6 months

موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر کئی ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی

موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ کی تعمیر کئی ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی ،جبکہ تعمیر مکمل ہونے والا حصہ ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگیا اہلیان علاقہ کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے کے تحت تعمیر ہونے والی موہڑہ ملکاں ڈھوک بوہڑ روڈ جس کی تعمیر کئی ماہ قبل شروع ہوئی تھی تاحال روڈ کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا جبکہ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے روڈ پر دراڑیں پڑناشروع ہوگئی ہیں اور قوی امکان ہے کہ مزید چند دن گزرنے کے بعد روڈ مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی اور آمدورفت کے قابل بھی نہیں رہے گئی اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کروائی جائے اور روڈ پر جہاں داڑریں پڑ گئی ہیں وہ حصہ دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

راجہ پرویز اشرف کے کارواں کا حصہ بننے والوں نے یقینی طور پر جھوٹ ،منافقت کی سیاست کو مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سینئر رہنما راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں سے آنیوالے پیپلز پارٹی کا حصہ بننے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں راجہ پرویز اشرف کے قافلے کا حصہ بننے کا مطلب تحصیل گوجرخان کی تعمیرو ترقی خوشحالی اور پاکستان کی سربلندی ہے تحصیل بھر کے چےئرمین وائس چےئرمین کونسلرز اور دیگر ساتھیوں حال ہی میں یوسی چنگا بنگیال کے چےئرمین راجہ شوکت علی وارثی،وائس چےئرمین انجم رشید وارثی اور انکے کونسلرز اور تمام ساتھیوں اور اسی طرح چوہدری محبوب آف لس اور انکے کونسلرز دیگر ساتھیوں اور اسی طرح یونین کونسل سید کے چےئرمین اشعر شاہ اور انکے تمام ساتھی کونسلر کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر زبردست خیر مقدم کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف کے کارواں کا حصہ بننے والوں نے یقینی طور پر جھوٹ ،منافقت کی سیاست کو مسترد کر دیا تمام نئے آنیوالے بھائیوں کا زبردست اور درست فیصلہ ہے گوجرخان کی تعمیروترقی کا فیصلہ ہے گوجرخان کی عظمت اور شناخت کا فیصلہ ہے گوجرخان کی پسماندگی ختم کرنے اور اندھیرے سے نکال کر اجالے عطا کرنے کا فیصلہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ تمام آنیوالے بھائیوں اور دوستوں کے نہ صرف شکر گزار ہیں بلکہ انکودل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان پیپلزپارٹی یوسی تھاتھی میں الیکشن آفس کا افتتاع

پاکستان تحریک انصاف کے لئے گوجرخان میں بڑا جھٹکا پی ٹی آئی کے ایم این اے کے گھر سے بغاوت کا علم بلند یوسی تھاتھی میں ہر طرف پیپلزپارٹی کے جھنڈے نظر آنے لگے بڑے نام پرویز اشرف کے قافلے میں روا ں دواں پاکستان پیپلزپارٹی یوسی تھاتھی میں الیکشن آفس کا افتتاع بدست سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیا گیا یوسی تھاتھی سے بڑی تعداد میں راجہ پرویز اشرف کے چاہنے والوں نے شرکت کی پیپلزپارٹی یوسی تھاتھی کے صدر چوہدری حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ایک قد آ ور شخصیت ہیں ان کا مقابلہ ایسے لوگوں سے ہیں جو چیئرمین لیول کے امیدوار ہیں چوہدری حمید نے کہا کہ پانچ سال اسمبلی میں ہونے کے باوجود نااہل قیادت کسی بھی فورم پر گوجرخان کے مسائل کے لئے آواز اٹھاتے نظر نہ آئے جس کی وجہ سے گوجرخان مسائل کا گڑھ بن گیا اور دوسر ے مشرف دور میں جس وقت پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے تھے تو موصوف اس وقت بھی کوئی منصوبہ نہ لگا سکے چوہدری حمید نے کہا کہ پانچ سال گونگی بہری قیادت مسلط کر کے گوجرخان کے عوام خمیازہ بھگت چکے عوام اب یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرائے گے عوام جان چکے کہ راجہ پرویز اشرف ہی گوجرخان کا حق نمائندگی ادا کر سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں مقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا ہیں پی ٹی آئی فیس بک پر الیکشن جیت رہی ہیں یوسی تھاتھی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی یوسی تھاتھی سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور تبدیلی کے دعویداروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں

جولائی کو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چائے گا پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں عوام کے سامنے ان کے اصل چہرے آ چکے ہیں راجہ جلیل احمد نے کہا کہ اب پاکستان کی عوام میں شعور آ چکا ہے عوام جان چکے کہ اس وقت ملک کو کرپشن سے پاک لیڈر دلیر اور مخلص لیڈر کی ضرورت ہے اور یہ تمام صلاحتیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان میں موجود ہیں عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہے راجہ جلیل احمد نے کہا کہ گوجرخان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل چکی ہے اور پی ٹی آئی گوجرخان اور ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button