AJKDailyNews

Dangri Bhala student M Shabaz Ali wins speech contest

ہائی سکول ڈھانگری بالاکے طالب علم محمدشہباز علی کااعزاز تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن

صوفی محمدیعقو ب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف) کے ہونہار طالب علم محمدشہباز علی جماعت ہشتم نے یوم شہدائے کشمیر کے موضوع پرمنعقدہ تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن کااعزاز کیاصدر معلم خالدمحمود انچار ج بزم ادب حاجی چودھری محمدیاسین اور طالب علم محمدشہباز علی کودلی مبارک بادتفصیلات کے مطابق راجہ امجدپرویز علی خان سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پر اورراجہ طار ق محمودڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولزضلع میرپور کی نگرانی میں تقریبات قومی تہوارکے حوالے سے 13جولائی کوگورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری میں یوم شہدائے کشمیر کے عنوان پرحلقہ نمبر2چکسواری کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ منعقدہوا جس میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف کے ہونہار طالب علم محمدشہباز علی جماعت ہشتم نے پہلی پوزیشن کااعزاز حاصل کیااس اعزاز پر آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی صد رچودھری اللہ دتہ بسمل نے صدر معلم خالدمحمود انچار ج بزم ادب حاجی چودھری محمدیاسین اور طالب علم محمدشہباز علی کومبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے ور تقریری مقابلے کے کامیاب انعقاد کے لئے بہترین انتظاما ت کرنے پرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول جٹی ڈھیری کے صدرمعلم کوخراج تحسین پیش کیاہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button