DailyNewsGujarKhan

Palthiam villagers support PPP candidate Raja Parvez Ashraf

اہلیان پلتھیام راجہ پرویز اشرف کو جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے

پیپلز پارٹی کے نوجوان سرگرم کارکن چوہدری محمد ذبیر ،خواجہ طاہر ،چوہدری قدیر ،چوہدری عاقب ،چوہدری تنویر،چوہدری ابرار یوکے ،چوہدری محسن ،چوہدری سجاد چوہدری مسکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اہلیان پلتھیام راجہ پرویز اشرف کو جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے راجہ پرویز اشرف کی شرقی گوجرخان میں بھاری لیڈ دلاناہمارا ٹارگٹ ہے آئے دن یونین کونسل اسلام پورہ جبر میں پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مظبوط ہو گئی ہے راجہ پرویز اشرف کو ہار کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا چوہدری محبوب حسین آف لس کی رہائشگاہ میں جنہوں دوستوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن ناقابل شکست ہو چکی ہے تحصیل گوجرخان میں اگر ترقیاتی کام ہوئے ہیں تو وہ راجہ پرویز اشرف نے کرائے ہیں جن کی اعتراف ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا انشاء اللہ آنے واے الیکشن میں حلقہ این اے 58میں راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے جیتیں گئے ،

شیخ محمودسلطان تقدیر الہی سے فوت ہو گئے

پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء شیخ پرویز مرحوم کے بھائی شیخ محمد رضوان اور شیخ محمد عمران کے والد شیخ محمودسلطان تقدیر الہی سے فوت ہو گئے جن کی نماز جنازہ شام سات بجے ادا کر کے سپردخاک کرد یا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری محبوب حسین آف لس ،چوہدری ظفر محمود تھاتھی ،ملک طارق ایڈووکیٹ ،راجہ جمشید احمد کیانی ،ماسٹر ساجد پنڈوری بنگیال ،یاسر عرفات کیانی ،ٹھیکیدار حاجی محمد ریاست،علامہ پروفیسر نثا رالرحمن صدیقی ،عجائب سیٹھی ،چوہدری ایوب پٹواری ،لالہ اکرام قادری ،چوہدری رفاقت ،راجہ بشارت ،راجہ سلطان سکندر کیانی ،راجہ مناظر کیانی ،راجہ طارق کیانی ،راجہ فیاض بلیام سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

مکھیالہ والے صوفی عارف مرحوم کی اہلیہ بشارت شاری ،عادل زکی کی والدہ محترمہ تقدیر الہی سے فوت ہو گئیں

مکھیالہ والے صوفی عارف مرحوم کی اہلیہ بشارت شاری ،عادل زکی کی والدہ محترمہ تقدیر الہی سے فوت ہو گئیں جن کی نماز جنازہ آبائی قبرستان مکھیالہ میں ادا کر کے سپردخا کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

Show More

Related Articles

Back to top button