DailyNewsHeadline

AJK; PPP is the only party that can play the role, Khawaja M Eitsham

پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنا رول ادا کر سکتی ہے, خواجہ محمداحتشام

 پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حلقہ چکسواری یونین کونسل فیض پور شریف کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی مملکت خداداد پاکستان کا اقتدار سنبھالا اسو قت ملک کوبے شمار مشکلا ت ومسائل کاسامناتھا ملک میں طرح طرح کے مسائل میں جکڑاہواتھا لیکن اس کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا خواجہ احتشام نے کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف مسائل کا شکار ہے ان مسائل کے حل میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپنا رول ادا کر سکتی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور کا نعرہ لگایا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ ہونے والے الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں عوام کرپٹ پارٹیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دیں گے انشاء اللہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے اور بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کے بیٹے کی قیادت میں ہونے والے الیکشن میں بھاری منڈیٹ ملے گا اور بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اسلامی جموریہ پاکستان ہے اور ملک پاکستان میں بسنے والے عوام کبھی بھی ایسے نمائندے کا چناؤ نہیں کریں گے جو ملک میں ایسا کلچر لیکر آئے جس سے ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کئی بار ختم کرنے کی ناکام سازشیں کی گئیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑی پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور پاکستان کی باشعور عوام 25جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں تاکہ پاکستانی قوم کا مستقبل روشن ہو سکے ۔

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گئی ,چوہدری شفقت حسین آف چک

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ چکسواری اسلام گڑھ کے راہنما چوہدری شفقت حسین آف چک نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں پاکستان میں موجودہ الیکشن میں تحریک انصاف بھاری مینڈیٹ سے حکومت بنائے گی اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے الیکشن پر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں چور حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جن کا احتساب ہو رہا ہے کچھ تو اس کے شکنجے میں آ چکے ہیں اور کچھ باقی ہیں احتساب کا عمل بہت ضروری تھا یہ کام ہمارے اداروں کو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا چوہدری شفقت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں پاکستان کو وہ لیڈر دیا جو ملک اور اس میں بسنے والی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان کے عوام کی محرومیوں کا آزالہ ہو گا انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کو لوٹنے والوں کا انجام ہوا ہے ٹھیک اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانیوں کو شعور دیا کہ ہمارے حکمران اپنے ملک سے کتنے مخلص ہیں انہوں نے کہا کہ افوج پاکستان دنیا کی سب سے بڑی طاقت ور افوج ہے ہماری اس افوج کی وجہ سے ہمارا ملک پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام 25جولائی کو عمران خان کی سپورٹ کرتے ہوئے بلے پر مہر لگائیں تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو سکے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے عمران خان کے خلاف بڑے بڑے الزامات لگائے لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات نے اس کو سر خرو کیا پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہو گئی ۔

پولیس تھانہ چکسواری کی انگڑائی ملزم 4بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کر لی

پولیس تھانہ چکسواری کی انگڑائی ملزم 4بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تضت مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش جاری ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپور ڈی ایس پی ڈڈیال کی خصوصی ہدائت پر پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او رضوان ملک کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دورن گشت ملزم عمران خان ولد معروف حسین قوم شیخ ساکن ٹھیکریاں سے تلاشی لی ملزم سے چار بوتل شرب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا مذید تفتیش جاری عوام علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button