DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Dhakali Rajgaan villagers announce to support Independent candidate Raja Sagheer

اہلیان موضع دکھالی راجگان راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیڈر ہوں عوام کا خادم ہوں ۔لیڈ ر اسلام آباد والا پجاروگروپ ہے جو صرف ووٹین مانگنے کے لیے حلقے میں آیا ہے ۔جن کے آگے پیچھے سکواڈ ہے جو سے غریب آدمی ہاتھ کا ہاتھ ملانا تو دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کر سکتا ۔حلقے کی غیور عوام ان کو پہچان لیں جو ساون کے مینڈکوں کی صرف الیکشن میں آتے ہیں اور ووٹیں لے اسلام آباد میں اپنی کوٹھیوں میں چلے جاتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ میں عوام کا خادم ہوں میرا گھر مٹور میں ہے جیت کر میں مٹور میں ہی رہوں گا اور اپنی عوام کی خدمت کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے دکھالی راجگان میں راجہ مظہر حسین اور راجہ نسیم اختر کی قیادت میں راجہ محمد علی کا گروپ چھوڑ کر راجہ صغیر احمد گروپ میں شامل ہونے والے سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض ذوالفقار علی ستی نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ ، کونسلر راجہ شاہداجمل ، کونسلر راجہ فیصل محمود آف کلاہنہ ،کونسلر راجہ جلیل ، سید نجم الحسن نقوی، صوبیدار پرویز،راجہ تنویر بنارس ،حاجی غضنفر علی،سابقہ کونسلر راجہ اسلم ، نمبردار عامرفاروق ، کسان کونسلر راجہ شاہد اجمل ،تھانیدار راجہ محمد آزاد، تھانیدارراجہ محمد سیاب ، راجہ نذر محمد ، راجہ رشید ،صوبیدار راجہ محمد مشتاق، راجہ گل زمان ، راجہ افتخار ، راجہ ظہور ، راجہ محمد فاروق ، راجہ ظفر محمود ،راجہ اشتیاق ،راجہ امتیاز، راجہ عمر حیات ، راجہ تنویر ، محمد مسکین کیانی ،نعیم کیانی ،راجہ ساجد موہڑہ ناراں ، ، راجہ سرفراز ،راجہ نعیم اختر،راجہ سرفراز ،راجہ ایاز،راجہ گلریزسمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔اس موقع پر اپنے مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا تعلق مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دی مگر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون جو اس وقت بھی امیدوار ہیں انہوں نے ہمیں نظر انداز کیا جس کی وجہ سے ہم ان سے سخت نالاں ہیں ا س لیے ہم اہلیان موضع دکھالی راجگان راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچاور کر دیں گے ۔

راجہ شجاع آف ممیام راجگان ایک ماہ کے لیے وطن پہنچ آئے

راجہ شجاع آف ممیام راجگان ایک ماہ کے لیے وطن پہنچ آئے ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع آف ممیام بسلسلہ الیکشن کے UKسے وطن پہنچ آئے ہیں گذشتہ روز قبل اہر پورٹ سے ان کو ان کے بھائی راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عبا س پپو کونسلر ، راجہ بشیر پلو ، راجہ خالد پر ویزر، راجہ صغیر احمد ، راجہ بابو ظفر اقبال ، کونسلر راجہ علی رضاء ، راجہ عمران ،راجہ حیدر ، راجہ فرقان جنجوعہ نے ایک جلوس کی صورت میں ان کے آبائی گاؤں ممیام راجگان لایا جہاں وہ اپنی رہائش گاہ جنجوعہ ہاؤس میں معززین علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ میں الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے وطن آیا ہوں کیونکہ ووٹ کاسٹ کر نا بھی قومی فریضہ ہے کہ آپ اپنے ووٹ کی مدد سے اپنے کی قیادت کو منتخب کریں ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عامرظریف ستی آف کھڈیوٹ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عامرظریف ستی آف کھڈیوٹ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ ۔کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے خیر ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل کھڈیوٹ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عامرظریف ستی نے اپنی رہائش گاہ میں ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ کا اہتما کیا جس میں راجہ عابد ستی ، راجہ زاہد ستی ، راجہ علی ستی ، راجہ حارث ستی ، راجہ وجائت ستی ، راجہ عامر ستی ، راجہ سکندر زمان ستی ، راجہ افتخار ستی ، ساہیں ظریف ستی،راجہ منیر ستی،راجہ صغیر ستی،حوالدار فتح خان،راجہ طاہر ستی ،بابو عنصر ستی،راجہ تصور ستی ،راجہ لیاقت ستی ،صوفی ازرم ستی ،راجہ مشتاق ستی ،محبت ستی ،انتظار ستی ،علی احمد ستی ،، کیپٹن مشتاق ستی،ارسلان ستی ،وحید ستی ،خیام ستی ،نعمان ستی ،معین ستی،راجہ ستار ستی،راجہ بلال ستی ،خرم ستی،حیدر زمان ستی ، طاہر ستی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی اپنے خطاب میں عامرظریف ستی آف کھڈیوٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اہلیان علاقہ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم اپنا ووٹ خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو دیں گے جو ہمیں اور ہمارے علاقے مساہل سے بخوبی واقف ہیں اور ان سے ملنے کے لیے کسی سفید پوش کی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی اور جو ہم اہلیان علاقہ کو ہر وقت اور ہر جگہ مل جاتے ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ احمد صغیر آف مٹور ، راجہ ذوالفقارعلی ستی اور سید ذوالقرنین شاہ بخاری نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں اور راجہ صغیر احمد آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں کر یں گے ۔انشاء اللہ جیت کر وہ آپ لوگوں کے خادم بن کر خدمت کر یں گے ۔آپ لوگ25تاریخ کو راجہ صغیر احمد کے انتخابی نشاب بالٹی پر مہر لگا کر ان کو کامیاب کر یں انشاء اللہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک تبدیلی آئے گئی ۔

پیر سید مظاہر حسین شاہ آف لس سیدا ں یوسی ہوتھلہ نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان

پیر سید مظاہر حسین شاہ آف لس سیدا ں یوسی ہوتھلہ نے راجہ صغیر احمد کی بھرپور حمائت کا اعلان۔یوسی ہوتھلہ سے کامیابی صرف اور صرف راجہ صغیر احمد کی ہوگئی۔ ہمارے گروپ کے تمام افراد کی ووٹ راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ انشاء اللہ کامیابی راجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ آف لس سیدا ں یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورحالیہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

کہوٹہ ڈیرہ مشتاق شاہ ، دکھالی ، لونہ اور گرد نواح میں دو دن سے بجلی کی لوڈشیڈنگ

کہوٹہ ڈیرہ مشتاق شاہ ، دکھالی ، لونہ اور گرد نواح میں دو دن سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ۔ عوام شدید پرشان گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو بے حال کر دیا اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیل کے مطابق پچھلے تین دن کہوٹہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، پیکاں ، کلانہ ، کھرانگ کلاں ، نوگراں ، مٹور ،لونہ سیداں اور دیگر گرد و نواح کے علاقو ں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ رہی ہے ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہتی ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button