مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی سابق ایم پی اے وارثی گروپ نے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیاحلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف کی پوزیشن مظبوط ، شرقی گوجرخان میں اب تک کا سب سے بڑااپ سیٹ متعدد کونسلرز نے چوہدری محبوب حسین کی رہاشگاہ لس میں منعقدہ جلسے کے موقع پرراجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا ,یوسی اسلام پورہ ،تھاتھی میں راجہ پرویز اشرف کی پرتپاک استقبال ،پوزیشن مظبوط ہو گئی گزشتہ روز چوہدری محبوب حسین کی رہائشگاہ لس میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم امیدوار حلقہ این اے 58راجہ پرویز اشرف ،امیدوار حلقہ پی پی 8راجہ خرم پرویز ،راجہ محسن صغیر بھٹی ،میجر جاوید جنجوعہ پنڈ بھینسو ، چوہدری محمد ظہیر صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ،چوہدری عبدالحمید تھاتھی ،راجہ یوسف پلینہ،چوہدری محمد سعید ،خواجہ نعیم شفیق ،شیخ فہیم بیول ،ڈاکٹر شعیب ،قاری عابد ،راجہ محمد سلیم رتالہ ،چوہدری گلبہار ،حاجی قیوم ،راجہ احسان الحق ،عقیق بٹ مندرہ چکوال ،مرزا خورشید،چوہدری ایوب پٹواری ،چوہدری یونس ،حافظ عمران منظور ،وحید مراد ،تیمور بوبی ،سابق ناظم قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ سمیت کلرسیداں ،گوجرخان ،سموٹ ،تھاتھی ،بیول ،قاضیاں اور اسلام پورہ جبر سے پیپلز پارٹی کے عہدہدار،کارکن ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس جماعت نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقہ کے لیے کام کیا ہے تحصیل گوجرخان میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ پیپلزپارٹی نے کرائے ہیں گوجرخان میں اہلیت کی فضاء قائم ہو چکی ہے جو بندہ عوام کی نمائندگی کا حق کرنا جانتا ہے اس کوووٹ دیں چوہدری محبوب حسین آف لس کی پوری ٹیم نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر پارٹی کو تقویت بخشی ہے انشاء اللہ سب دوستوں کے تعاون سے ایک بار پھر منتخب ہوکر خدمت کا سفر جاری رکھیں گئے چوہدری محبوب حسین آف لس نے کہا ہے کہ میں شروع دن سے مسلم لیگی تھا لیکن راجہ جاوید اخلاص کی نااہلی بے حسی اور نارواسلوک کی وجہ سے آج یہ فیصلہ کرنا پڑا راجہ جاوید اخلاص عوام کی خدمت کرنے میں ہمیشہ روکاوٹ رہے ہیں انہوں نے ہمیشہ ہمارے مخالف گروپ کو پرموٹ کیا اپنی مفاد کی سیاست کی ہے تحصل گوجرخان کی نمائندگی کرنا کا حق ہے تو وہ صرف راجہ پرویز اشرف کو ہے جو سابق وزیر اعظم رہے ان کی قابلیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان قافلے میں شامل ہونا فخر سمجھتا ہوں انشاء اللہ ان کو کامیاب کرانے کے لیے ہم اپنا اہم کردار ادا کریں گئے جلسے سے راجہ خرم پرویز اور قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا آخر میں یونین کونسل بیول کے کونسلرچوہدری محمد شکیل وائس چےئرمین یوسی بیول شبیر بھٹی ،سابق چےئرمین چوہدری طارق گجرملک پرویز ،راجہ مناظر کیانی و دیگر مسلم لیگ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مالا پہنائی گئیں
Gujar Khan; A Meeting was held between Raja Parvez Ashraf and PML-N activist Ch Mahboob Hussain of Dhok Lass, where Ch Mahboob announced to support PPP.
راجہ یوسف آف پلینہ نے آمدہ عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان
راجہ یوسف آف پلینہ نے آمدہ عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا یونین کونسل تھاتھی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ یوسف آف پلینہ نے اپنے برادری دوست احباب سمیت عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر دیا راجہ یوسف نے کہا ہے کہ راجہ عبدالعزیز فخرے گوجرخان ،راجہ ضرداد عرف پلا صندل راجگان اور راجہ محسن صغیر بھٹی نے اس سلسلہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا راجہ پرویز اشرف وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو گوجرخان کے عوام کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں ان کی سیاسی بصیرت کی تعریف سیاسی مخالفین کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف میں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے جو عوام کے ساتھ بہتری اور بھلائی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو شرقی گوجرخان میں بھاری مارجن سے جتوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئے دن لوگ پیپلز پارٹی کے قافلے میں شریک ہو رہے ہیں اللہ تعالیٰ نے ملک کا سب سے بڑا عہدہ عنایت کیا تھا اور سکوریٹی بھی مل چکی ہے مجھ پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم و فضل ہے لیکن میں اپنے علاقے کے عوام کے لیے دوبارہ الیکشن میں حصہ لیا ہے تاکہ عوام کے محرومیاں ختم کرنے کا سلسلہ جہاں سے ختم ہوا تھا دوبارہ شروع کروں اور اپنی تحصیل کو مثالی بناؤں اس لیے مجھے آپ لوگوں کا ووٹ کی صورت میں تعاون درکار ہے میٹنگ میں راجہ محسن صغیر بھٹی ،چوہدری ایوب پٹواری ،چوہدری محمد ذاہد ،راجہ محمد علی ،راجہ محمد وحید کیانی ،محمد عارف کیانی ،محمد عدنان کیانی ،محمد آزیر کیانی ،محمد عماد کیانی ،بلال کیانی اور شوال کیانی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں راجہ پرویز اشرف نے تمام اہلیان پلینہ کا شکریہ ادا کیا ۔
تحریک انصاف میں شمولیتی تقریب
آج بروز جمعرات شام ساڑھے چار بجے رہائشگاہ ،چوہدری آزاد ،چوہدری عاطف اور چوہدری شاہد کے زیر اہتمام تحریک انصاف میں شمولیتی تقریب منعقد ہو گی جس میں چوہدری محمد عظیم ،چوہدری جاوید کوثر و دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان شرکت کریں گئے ۔