AJKDailyNews

AJK; Sultan Ahmed drowns at Mangla lake in Painam

پنیام کا35 سالہ نوجوان چکسواری کے نواحی علاقے پنیام میں بھینسوں کوپانی پلاتے ہوئے منگلاجھیل میں ڈوب کرجاں بحق

پنیام کا35 سالہ نوجوان چکسواری کے نواحی علاقے پنیام میں بھینسوں کوپانی پلاتے ہوئے منگلاجھیل میں ڈوب کرجاں بحق سلطان احمداپنی بھینسوں کوپانی پلانے منگلاجھیل کے کنارے پرگیاپاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں چلاگیااورڈوب کرجاں بحق ہوگیامقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی نعش پانی سے نکالی تفصیلات کے مطابق 35سالہ پنیام کارہائشی نوجوان سلطان احمدہفتہ کی صبح اپنی بھینسوں کوپانی پلانے کے لئے منگلاجھیل لے گیاوہ بھینسوں کوپانی پلارہاتھاکہ اچانک پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں چلاگیااورڈوب کرجاں بحق ہوگیامقامی لوگوں نے اپنی مدد کے تحت نعش کوپانی سے نکالانوجوان کی موت کی خبرعلاقے میں پھیل گئی جس سے علاقہ کی فضاسوگوار ہوگئی اورعلاقہ میں کہرام مچ گیاپولیس تھانہ چکسواری موقع پرپہنچ گئی مگرورثاء نے نوجوان کی موت کومحض اتفاقی حادثہ قرار دے کرپوسٹمارٹم کرانے سے انکارکردیانمازجنازہ کے بعدنوجوان کوآہوں سسکیوں اوراشک بارآنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیاگیا

Show More

Related Articles

Back to top button