Rawalpindi; Police officers released in ex chief justice case
افتخارمحمدچودھری سے بدسلوکی کیس میں تین افسروں کو اڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا
سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری سے بدسلوکی کیس میں سزایافتہ اسلام آبادپولیس کے تین افسروں کو اڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا،تینوں پولیس افسروں موٹروے پولیس میں تعینات ایس ایس پی جمیل احمدہاشمی ،ڈی ایس پی بھارہ کہورخسارمہدی اورسب انسپکٹرمحمدسراج کو 6 جون کو سنٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیاگیاتھا،یادرہے کہ ٹرائل کورٹ نے افتخارچودھری کیساتھ مشرف دورمیں بدسلوکی کے مقدمہ میں سابق آئی جی پولیس چودھری افتخار اور ایس ایس پی ظفر اقبال کو 15 دن قید اور اس وقت کے ڈی ایس پی جمیل ہاشمی، انسپکٹر رخسار مہدی اور اے ایس آئی محمد سراج کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف ملزموں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی 6جون کوسپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھنے کافیصلہ سنایاتھا جسکے بعدپولیس افسروں کو گرفتارکرکے اڈیالہ جیل بھیج دیاگیاتھا جہاں سے 6روزبعد 12جون کو سابق آئی جی پولیس چودھری افتخارکومعمرقیدیوں کو حاصل رعایت کی بناپررہاکردیاگیاتھا، بعدازاں ایس ایس پی ظفر اقبال کو سزاپوری ہونے پرکچھ روزبعدرہائی مل گئی تھی جبکہ دیگرتینوں افسروں ایس ایس پی جمیل احمدہاشمی ،ڈی ایس پی رخسارمہدی اورسب انسپکٹرمحمدسراج کی سزا مکمل ہونے پرانہیں جمعرات پانچ جولائی
کورہاکردیاگیا۔
Rawalpindi; Three police officers then-DSP Jamil Hashmi, inspector Rukhsar Mehdi, and ASI Mohammad Siraj who were given one month sentence have been released from adiyala jail.
According to the ruling, former Islamabad chief commissioner Khalid Pervaiz and deputy commissioner Chaudhry Mohammad Ali were sentenced to imprisonment till the rising of the court, while former inspector general of police Chaudhry Iftikhar Ahmed and SSP Capt (retd) Zafar Iqbal were sentenced to 15 days in jail. Then-DSP Jamil Hashmi, inspector Rukhsar Mehdi, and ASI Mohammad Siraj were sentenced to a month-long imprisonment.