DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Raja Shaukat Aziz Bhatti starts campaign for his brother

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے بھائی راجہ فیصل عزیز بھٹی کی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکردیا

سابق ایم پی اے اور مسلم لیگی رہنما راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے بھائی آزاد امیدوار حلقہ پی پی 9راجہ فیصل عزیز بھٹی کی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکردیا مقامی مارکی میں ہزاروں افراد کا اجتماع منعقد کر کے گوجرخان کی انتخا بی سیات میں ہلچل پیدا کر دی پی پی 9 کے بڑے دھڑوں نے شوکت عزیز بھٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا راجہ طاہر آف دیوی، چوہدری ضیافت، ماسٹر سعید چوہدری، راجہ محمد حبیب اور افضال شاہ نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عزیز بھٹی مرحوم کے فرزند راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ علاقہ کی بہتری اور مضبوط دھڑے کی سیاست کی اسی وجہ سے آج گوجرخان کی سیاست شوکت عزیز بھٹی کے بغیر نامکمل ہے آج کے اجتماع نے مخالف سیاسی کیمپ میں شکست کا خوف طاری کر دیا ہے اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو آئے مختلف برادریوں کے سربراہوں دھڑوں اور شخصیات نے بڑی تعداد میں انتخا بی نشان تالا رکھنے والے راجہ فیصل عزیز بھٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

جولائی کو گوجر خان میں منافقت کی سیاست کو تالا لگا کر چابی دریابرد کر دیں گے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گا نوازشریف کا سپاہی ہوں اور رہوں گا مجھے مقامی سیاست سے آؤٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے آج کے بڑے اجتماع کے بعد کونے کھدوں میں دبک جائیں گے ختم نبوت قانون کو عملی شکل میں آئینی حیثیت دلانے میں میرے والد راجہ عزیز بھٹی مرحوم کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گزشتہ رات مقامی مارکی میں اپنے بھائی راجہ فیصل عزیز بھٹی آزاد امیدوار پی پی 9کی انتخا بی مہم کے افتتاح کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ اس باپ کے بیٹے ہیں جس نے ختم نبوت قانون کو عملی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کیا قادیانیوں کی طرف سے انہیں اس وقت کروڑوں روپے کی آفر یں کی گئیں جسے ہم نے جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے مسترد کر دیا شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپنے دور میں ہر وقت حلقہ کی خدمت میں مصروف رہا سیاسی سفر میں کبھی بددیانتی نہیں کی اچھے برے وقت میں اپن ووٹروں کے ساتھ کھڑا رہا راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ ہمارے سابق ایم این اے نے منافقت کی سیاست کی انتہا کر دی جس کا جواب ضرور دونگا مفاد اٹھانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں میرے قافلے سے نکلنے والے اب تحصیل بھر میں سیاست کے قابل نہیں رہے گوجرخان کا الیکشن پارٹیوں کا نہیں شخصیات کا ہے امیدوار پی پی 9راجہ فیصل عزیز بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے بھرپور عوامی اجتماع نے فیصلہ سنادیا ہے منافقت کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی ہے ہزاروں افراد نے یہاں جمع ہو کر گوجرخان کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا ہے 

Gujar Khan; Raja Shaukat Aziz Bhatti started election campaign for his brother independent candidate PP9 Faisal Aziz Bhatti.

سیاسی مہاجر گوجرخان شہر سے بری طرح شکست کھائیں گے,پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ

 پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان سٹی کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ گوجرخان شہر کے چند سیاسی ابن الوقت ، سیاسی مسافروں نے اپنے نئے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے ختم کرنے کی نوید سنا کر اپنے مفادات نکلوانے کی کوشش کی ہے ، شہر کے چند سیاسی یتیم جو گھنٹے بعد اپنی سیاسی جماعت کو تبدیل کرتے ہیں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عوام نے ان انتخابات میں ان سیاسی یتیموں کو بھی شکست دینی ہے جن کی وجہ سے سیاست گندی ہو چکی ہے، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے سیاسی مہاجر گوجرخان شہر سے بری طرح شکست کھائیں گے اور ان کی اگلی جماعت ان کا انتظار کررہی ہے ، پارٹیاں بدلنے والے لوگ کسی بھی جماعت کے کارکن نہیں ہوتے بلکہ اپنی ذات کے غلام اور وقتی فائدے اٹھانے والے ہوتے ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button