DailyNews

Dadyal; Online duty system finish at Dadyal computer lab

عرصہ دراز سے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے آن ڈیوٹی سسٹم ختم

عرصہ دراز سے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے آن ڈیوٹی سسٹم ختم جبکہ دوسرے طرف ظلم و ستم کی انتہاء گورنمنٹ گرلز انٹر کالج چورہ موڑ ڈڈیال کا کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ خیصر بلال تنخواہ ڈڈیال سے جبکہ فرائض منصبی اپنے آبائی شہر مظفر آباد میں سرانجام دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ کی آسامی جو کہ B – 07 کی ہے جس پر مقامی افراد کو تعینات کیا جاتا ہے لیکن حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال کی ہمیشہ سے یہ بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں پر دوسرے حلقوں سے افراد تعینات ہوتے رہے ہیں اسی طرح گورنمنٹ گرلز انٹرکالج چورہ موڑ گورنمنٹ انٹر گرلز کالج ڈڈیال میں کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ کی آسامی پر مظفر آباد کا رہائشی تعینات ہوا کچھ عرصہ جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کے بعد آن ڈیوٹی مظفر آباد ہوگیا ہے حکومتی آرڈر کے مطابق تمام محکمہ جات سے آن ڈیوٹی سسٹم ختم ہوچکا ہے لیکن حلقہ ایل اے ون تحصیل ڈڈیال کی یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں پر تعینات دوسرے حلقوں کے افراد تنخواہیں تو تحصیل ڈڈیال کے کوٹہ سے حاصل کرتے ہیں جبکہ اپنی خدمات اپنے اپنے حلقوں میں سرانجام دیتے ہیں ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، سیکرٹری تعلیم کالجز ، مقامی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد سمیت دیگر اعلیٰ احکام ڈڈیال کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں۔

متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا کے لئے مقبول بٹ شہید چوک میں پھر آگئے

متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا کے لئے مقبول بٹ شہید چوک میں پھر آگئے انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دو ماہ چوک دھرنا دیا تھا لیکن جو وعدہ کیا گیا تھا وہ ابھی تک پورے نہیں ہو ئے انہوں نے اس جب تک میرے مطالبات نہیں ماننے جائے جائے میں اس مقبول بٹ شہید چوک سے نہیں جا ؤ گا چوہدری شبیر نے خود کو زنجیروں سے باندھا ہوا ہے اپنا گھر اور مال مویشیوں کا فارم ہاؤس منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا معاوضہ اور جگہ نہ مل سکی کئی سرکاری دفاتر کے دھکے کھا کھا کر تھک گیا جس کے بدلے میں چیئرمین شبیر کو صرف گھر کیلئے 10مرلہ کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر چیئرمین شبیر نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم ہاؤس سے ہی اس کی زندگی کا گزر بسر چلتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا فارم ہاؤس کیلئے جگہ نہ ملنے پر وہ کوئی کاروبار نہیں کر سکے گا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی چیئرمین شبیر پچھلے کئی سالوں سے احتجاج کرتا آرہا ہے اس بار چیئرمین شبیر نے ایک بار پھر تھک ہار کر مقبول بٹ شہید چوک میں خود کو زنجیروں سے باندھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور دھرنا بھی دے دیا ہے چیئرمین شبیر کا کہنا ہے کہ اس کے مطالبات کی منظوری تک وہ چوک میں بیٹھا رہے گا اگر یہاں اس کی موت واقع ہو گئی تو اس کی قبر مقبول بٹ شہید چوک میں ہی بنائی جائے ۔

عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے کرنے لگی ہیں, ندیم اصغر کائرہ

چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ، سابق ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے کہا ہے کہ عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے کرنے لگی ہیں کرپٹ سیاستدانوں کو جیل کا خوف ہونا چاہیے پیپلز پارٹی گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی ہے مسلم لیگ ن گھر بیٹھے الیکشن چوری کر لیتی ہے پنجاب میں شوقین افراد کو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ دینا الیکشن ہارنے کا سبب بنا پیپلز پارٹی کے تمام فیصلے چیئرمین بلاول بھٹو کر رہے ہیں آصف زرداری صرف مشاورت کی حد تک ہیں بلاول بھٹو کی قیادت کے بعد پارٹی دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے مسلم لیگ ن کو میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے عملی طور پر ن لیگ قصہ ماضی بن چکی ہے پنجاب کے لوگ شہباز شریف کو بری طرح مسترد کریں گے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے کی وجہ سے پنجاب گورنمنٹ الیکشن میں بری شکست کھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈڈیال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور چوہدری نصیر اکبر، چوہدری جہانگیر اکبر،صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے ندیم اصغر کائرہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت کے بعد پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں طاقت پکڑتی جا رہی ہے اور عوام کے دلوں میں گھر کر رہی ہے پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشنز میں پیپلز پارٹی کی شکست میرٹ پر ٹکٹ نہ جاری کرنے کی وجہ سے ہوئی بلاول بھٹو جیالوں کو عزت دے رہے ہیں ہم کھل کر ان سے ہر ایشو پر بات کرتے ہیں وہ ہماری ہر بات سنتے اور مانتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسان دشمن پنجاب حکومت کو آمدہ الیکشن میں ان کی حیثیت معلوم ہو جائے گی دیہی علاقوں میں مسلم لیگ ن کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کسانوں کو میٹرو سے کوئی لینا دینا نہیں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ عدالتیں انصاف پر مبنی اچھے فیصلے کرنے لگی ہیں ہم گھر گھر جا کر ووٹ مانگتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن گھر بیٹھ کر ہی الیکشن چوری کر لیتی ہے پیپلز پارٹی آج تک جمہوریت کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں رہی نواز شریف ،شہباز شریف اور مسلم لیگ ن اپنی سیاست کے آخری دن گن رہے ہیں بہت جلد یہ جیل میں ہوں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک طرف پاکستان کے وزیر اعظم تھے دوسری طرف وہ دوبئی کی ایک کمپنی کے ملازم تھے جس کیلئے انہوں نے اقامہ بنوایا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے نواز شریف پر کرپشن کے کیس ہیں گیلانی پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا ۔

متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا دیے 7روز گزر گئے داستان غم سننے کوئی نہ آسکا

متاثرہ منگلا ڈیم چوہدری شبیر کو ڈڈیال چوک میں دھرنا دیے 7روز گزر گئے داستان غم سننے کوئی نہ آسکا چوہدری شبیر نے خود کو زنجیروں سے باندھا ہوا ہے بھوک ہڑتال سے صحت دن بدن خراب ہونے لگی اپنا گھر اور مال مویشیوں کا فارم ہاؤس منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا معاوضہ اور جگہ نہ مل سکی کئی سرکاری دفاتر کے دھکے کھا کھا کر تھک گیا ہوں اگر میں مر گیا تو مقبول بٹ شہید چوک میں میری قبر بنوائی جائے چیئرمین چوہدری شبیر کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے متاثرہ منگلا ڈیم جن کا گھر اور مال مویشیوں کا فارم بھی منگلا ڈیم کی ظالم موجوں کی نظر ہو گیا جس کے بدلے میں چیئرمین شبیر کو صرف گھر کیلئے 10مرلہ کا پلاٹ دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر چیئرمین شبیر نے مطالبہ کیا تھا کہ فارم ہاؤس سے ہی اس کی زندگی کا گزر بسر چلتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا فارم ہاؤس کیلئے جگہ نہ ملنے پر وہ کوئی کاروبار نہیں کر سکے گا مگر اس کی ایک نہ سنی گئی چیئرمین شبیر پچھلے کئی سالوں سے احتجاج کرتا آرہا ہے اس بار چیئرمین شبیر نے ایک بار پھر تھک ہار کر مقبول بٹ شہید چوک میں خود کو زنجیروں سے باندھ کر بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور دھرنا بھی دے دیا ہے چیئرمین شبیر کا کہنا ہے کہ اس کے مطالبات کی منظوری تک وہ چوک میں بیٹھا رہے گا اگر یہاں اس کی موت واقع ہو گئی تو اس کی قبر مقبول بٹ شہید چوک میں ہی بنائی جائے ۔

ایس ایچ اوتھانہ پولیس ڈڈیال چوہدری شہزاد کی ایک ماہ میں بڑی کاروائیاں کار چوری میں ملوث بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا

ایس ایچ اوتھانہ پولیس ڈڈیال چوہدری شہزاد کی ایک ماہ میں بڑی کاروائیاں کار چوری میں ملوث بڑے گینگ کو گرفتار کر لیا 2کاریں برآمد ،2اشتہاری گرفتار ،3منشیات فروشوں سے 1کلو 200گرام چرس،20بوتل شراب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 2عدد تیس بور پستول اور 27راؤند برآمد کر لیے بھلوٹ چوک میں المدینہ میڈیکل سٹور سے نوسربازی کر کے 4250روپے اور ایک دودھ کا ڈبہ ہتھیانے والا نوسر باز بھی گرفتار کر لیا گیا ڈکیتی کا واقع ڈرامہ نکلا عوام علاقہ ڈڈیال کا ایس ایچ او محمد شہزاد چوہدری کو بہترین کاروائی پر خراج تحسین تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس ڈڈیال میں ایک ماہ قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری نے تھانہ ڈڈیال میں تعیناتی کے فورا بعد جرائم پیشہ افراد کے خلاف کمر کستے ہوئے کئی جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیے ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے پہلی کاروائی میں ڈڈیال سے کار چوری میں ملوث بڑے گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کاریں بھی برآمد کر لی جبکہ اس گینگ سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے دوسری کاروائی میں ایس ایچ او نے ہمراہ نفری قتل اور اغوا میں ملوث 2اشتہاری ملزمان ظہیر شاہ اور بشیر احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے 3منشیات فروش جن میں محمد وسیم سکنہ رٹہ،محمد زعفران سکنہ چھتروہ اور عاطف سکنہ چھتروہ کر گرفتار کے ملزمان کے قبضہ سے 1کلو 200گرام چرس، 20بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او نے ملزم طالب حسین ولد گلداد خان ساکن بلاول سہنسہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 2عدد پستول 30بور ،2عدد میگزین اور27راؤند برآمد کر لیے پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے عوام علاقہ ڈڈیال نے ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال محمد شہزاد چوہدری کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کاروائیاں کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

قبلہ باجی الف دین نور اللہ مرقدہ کے سالانہ عرس مبارک

قبلہ باجی الف دین نور اللہ مرقدہ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں قائم کردہ کمیٹی کے ترجمان تحصیل مفتی ڈڈیال زاہدمحمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قبلہ باجی الف دین نور اللہ مرقدہ کا سالانہ عرس 14اپریل کو منعقد ہوگاآزادکشمیر اور پاکستان بھر کے قرا حضرات ثنا خوان وجید علمائے کرام شرکت کرینگے
عرس مبارک میں زائرین دور دراز سے آئیں گے ان کیلئے بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ولی کامل قبلہ باجی الف دین نور اللہ مرقدہ کا سالانہ عرس مبارک 14اپریل بروز ہفتہ یکم بیساکھ بمقام کالا مولا شریف خورشید آباد ضلع حویلی آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا کہ اس سال عرس پاک کے محفل کو مزید بابر کت بنانے کے لیے پہلے سے بہتر انتظامات کیے جا رہے ہیں زائرین جو دور دراز سے آئیں گے چونکہ حویلی میں اپریل میں بھی سردی پڑتی ہے لہذا گرم ملبوستا ت ، کمبل وغیر ہ بھی ہمر اہ بھی لائیں تا کہ پر یشانی بچا جا سکے ۔ اس کے علاوہ سیکوٹی خدشات کے پیش نظر زائرین اپنا اپنا شناختی کا رڈ بھی ہمراہ رکھیں انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ مفتی محمد حسین عباسپور نے اس ضمن میں کہا ہے کہ عر س پاک میں باوضو ہو کر دور د پاک کا ورد کر تے ہوئے شرکت فرمائے تاکہ عرس پاک میں شامل ہونا زائرین کے لیے عبادت بن جا ئے عرس مبارک کی اس بابرکت وروحانی محفل سے مقامی علمائے کر ام کے علاوہ آزادکشمیر اور پاکستان بھر کے قرا حضرات ثنا خوا نان مصطفیؓوجید علمائے کرام اپنے مواعظات حسنہ سے شرکا کو نوازیں گے د عا انشا اللہ دن ایک بجے ہوگی اور بعدا زد عا لنگر کا بھی اہتمام ہوگا ۔

 

تعزیت 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنما چودھری اللہ دتہ بسمل اور منشی چودھری عبدالرشیدآف بوعہ نے گزشتہ روز نگیال چکسواری جاکر ٹھیکیدار چودھر ی عبدالرزاق کی زوجہ محترمہ اورحاجی چودھری اورنگ زیب سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران چکسواری کی بھاوج محترمہ اورچودھری حبیب اللہ چودھری امین اللہ کی چچی محترمہ کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مر حومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ 

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈپٹی کسٹوڈین چودھری محمدخلیق الزمان حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم حاجی چودھر ی مقصوداحمدطاہرحاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیراخترچودھری محمداعجاز حاجی چودھری منظور حسین چودھری محمداعظم کوٹھوی حاجی چودھر ی محبوب الرحمن انجم قائداساتذہ چکسواری چودھر ی مہربان علی محمدقاسم آف محمود آبادچودھر ی غضنفراقبال صدر چودھر ی بشارت حسین راجہ تفسیر احمدخان نے ٹھیکیدار چودھر ی عبدالرزاق کی زوجہ محترمہ اورحاجی چودھری اورنگ زیب سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران چکسواری کی بھاوج محترمہ اورچودھری حبیب اللہ چودھری امین اللہ کی چچی محترمہ کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیاہے مر حومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button