DailyNewsGujarKhan

Councillors rebel against UC Jatli Chairman

یونین کونسل جاتلی میں اہم پیش رفت وائس چیرمین اور کونسلرز کا چیرمین ابرار رشید کے خلاف اعلان

یونین کونسل جاتلی میں اہم پیش رفت وائس چیرمین اور کونسلرز کا چیرمین ابرار رشید کے خلاف اعلان بغاوت ابرار رشید کا پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشا اﷲیونین کونسل جاتلی سے پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب کروایں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین یو نین کو نسل جاتلی راجہ ذیشان اکبر نے تمام کو نسلرز کے ہمر اہ پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما راجہ شازی کی رہائش گاہ پر ہجوم پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے تین سال قبل یو سی چیئر مین کو پورے اعز از کے ساتھ پارٹی میں خوش آمدید کہا اور بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا اور جاتلی کے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے چیئر مین منتخب کیا لیکن انہوں نے آج ایک بار پھر وفاداریاں تبدیل کر لی جس پر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے وہ ابر ار رشید کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے تھے آج ہمار ے راستے ان سے جدا ہوگئے ہیں سنئیررہنما راجہ شازی نے کہا کہ آج ہمیں چیرمین کے فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے راجہ افسر نے کہا کہ عدم اعتماد کی کوئی شق سامنے آئی تو ہم ایک لمحہ تاخیر کیے بغیر ابرار رشید کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد منظور کر کے اسے عہدے سے فارغ کر دیا جائے گا آج سے ہمارا چیرمین راجہ زیشان اکبر ہے پر یس کانفر نس میں جنرل کونسلر راجہ شبیر ، کونسلرراجہ عدالت ، کونسلرنمبر دار بشیر ، کونسلر سعید عباس ،یوتھ کونسلر راجہ قاسم بھٹی ، جنرل کونسلرراجہ سجاد (مرحوم) کے کزن راجہ افسر اورلیڈی کونسلرز کے علاوہ حولدار اشرف آف بینس،راجہ نعیم المجید ،راجہ محمود ، راجہ طارق ،شبیر ،راجہ اُلفت ،ماسٹر عابد ،ملک ابرار ،دیگر اراکین بھی موجود تھے

Gujar Khan; The councillors and vice chairman of UC Jatli have gone against Chairman Ibrar Rashid after he announced his is leaving PPP for PTI.

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف  ایک بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے

پاکستان پیپلز پارٹی انشا اﷲ 2018کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف حلقہ NA58سے ایک بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکز و عہدیدرا ن ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ان کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں انہوں نے اپنے وزارت عظمی کے دور میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ مکمل کروائے گھر گھر میں گیس،مندرہ چکوال اور سوہاہ چکوال سڑکوں کی تعمیر ،دولتالہ میں نادرہ آفس ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس کا قیام یہ سب انہی کے مرہون منت ہیں گوجرخان کی عوام کے پاس یہ انتہائی قیمتی موقع ہے کہ 25جولائی کو راجہ پرویز اشرف کو کامیاب بنا کر انہیں دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع دیا جائے ان خیالات کا اظہار نذیر احمد سینیر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button