اے ایس پی سرکل گوجرخان ڈاکٹر سمیر نور نے کہا ہے کہ الیکشن کو سکیورٹی پروف بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں گے پولنگ اسٹیشنوں کو کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس گشت اور ڈیوٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی جن اسٹیشنوں پر لڑائی جھگڑے کا خدشہ ہے وہاں پر مذاکرات کیلئے باقاعدہ پولیس ٹیم ورک کرے گی جبکہ تمام امیدواروں سے بھی ملاقات کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے ،اسلحہ کی نمائش پر دفعہ144نافذ ہے تمام سیاسی سماجی تنظیموں کو اس حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جا چکی ہے8 پولنگ اسٹیشنز پر مشتمل سکیموں پر علاقہ تقسیم کیا جائے گاجہاں پولیس گشت کرنے کیلئے اپنے اپنے فرائض سرانجام دے گی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں جبکہ زائد نفری کیلئے بھی اعلیٰ افسران سے رجوع کرینگے ،الیکشن ڈے پر بھی پولیس کو ڈیوٹی پر مامور کرنے کیلئے پروگرام ترتیب دینگے جبکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرانے کیلئے بھی پولیس اپنے فرائض سرانجام دے گی وہ گزشتہ روز پوٹھوہار پریس کلب کے صدر احمد نواز ،سینئر نائب صدر ملک محمد نصیر، جنرل سیکرٹری ملک جاوی اقبال ودیگر عہدیداران وممبران سے ملاقات کے موقع پر بریفنگ دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے لہذا دفعہ144کا نفاذ ہوچکا ہے اگر کوئی اس حوالہ سے جرم کا ارتکاب کرے گا تو اس کو سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ الیکشن پر سکیورٹی فول انتظامات کئے جائیں گے اور کیٹگری کے مطابق پولیس کو تعینات کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام تھانوں کے انچارج اپنے علاقوں میں احساس پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات ترتیب دینگے انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں سے ملاقات کرینگے جن سے مذاکرات کے بعد آئندہ کا پروگرام ترتیب دینے میں معاونت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی پارٹیاں اور آزاد امیدواپولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال برقرار رہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کے مابین رابطہ ناگزیر ہے جوکہ الیکشن سکیورٹی پلان اور جرائم کے سدباب میں معاون ثابت ہوگا
گوجرخان میں بھی پیپلزپارٹی کا صفایا ہونے والا ہے
تحریک انصاف گوجرخان کے رہنماؤں راجہ عبدالغفور کیانی، ثاقب علی بیگ ، مرزا بشیر، اعجاز اعوان، عظمت مغل اور راجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح گوجرخان میں بھی پیپلزپارٹی کا صفایا ہونے والا ہے گوجرخان کی باشعور عوام نے نااہل قیادت کا یکسر مسترد کر دیا ہے وزیراعظم کے منصب پر براجمان رہنے کے باوجود گوجرخان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ نہ کر سکنے والوں کو اب عوام بری طرح مسترد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کے باوجود گوجرخان کی عوام کو ایک معیاری ہسپتال اور یونیورسٹی یا کالج نہ دے سکے یہی وجہ ہے کہ آج گوجرخان کی عوام ان کی آواز پر کان دھرنے کو تیار نہیں اور وہ جعلی شمولیتی پروگرام پر عمل پیرا ہیں جس شخصیت کی شمولیت کا اعلان کیا جاتا ہے اگلے ہی دن اس کی طرف سے تردید جاری ہو جاتی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور عوامی مسائل کو حل کیا ہو اگر راجہ پرویز اشرف نے گوجرخان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کی ہوتی تو آج ان کو جعلی شمولیتی پروگرام کر کے شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد عظیم ہی صحیح معنوں میں گوجرخان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کر یں گے
گوجرخان میں راجہ جاوید اخلاص ، چوہدری محمد ریاض اور راجہ حمید ایڈووکیٹ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے
مسلم لیگ ن گوجرخان کے کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی نے کہا ہے کہ گوجرخان میں راجہ جاوید اخلاص ، چوہدری محمد ریاض اور راجہ حمید ایڈووکیٹ تاریخی کامیابی حاصل کریں گے راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا کے صحیح معنوں میں حق نمائندگی ادا کیا ہے کارکردگی کی بنیاد پر عوام ان کو دوبارہ منتخب کرا کے اسمبلی میں بھیجیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو ترجیح دی ہے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور سازشی اور کرپٹ عناصر کو ایک بار پھر مسترد کر کے ثابت کر دیں گے کہ وہ تعمیر وترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کرنے والوں کو اپنے ووٹ نوازیں گے اور عوامی مسائل حل کرنے والوں کو ہی اسمبلی میں بھیجیں گے
عبدالرحمان مرزا کی رہائشگاہ پر 5جولائی 1977یوم سیاہ کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب
حسب سابق حسب روایت سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل رہنماء و روحانی تحریک پاکستان کے بانی متبادل امیدوار سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف عبدالرحمان مرزا کی رہائشگاہ پر 5جولائی 1977یوم سیاہ کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب زیر صدارت متبادل امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP8محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ منعقد ہوگی ، عبدالرحمان مرزا اور محمدرمضان مرزا نے اس حوالے سے کہا کہ 41برس قبل یہود و عنود کی سازش پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس وقت کے آرمی چیف ضیاء الحق نے منتخب عوامی حکومت کا تختہ الٹا ، عوامی حکومت ختم کی اور ملک میں مارشل لاء کی سیاہ رات جمہوریت پر مسلط کر دی گئی سیاہ کی سیاہی کے اثرات آج دن تک ختم نہیں ہو سکے اور مارشل لاء کی باقیات نواز شریف نے ملک کی معاشی حالت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دفن ہو چکا غربت ،جہالت ،نا انصافی کا دور دورہ ہے یہ اس سیاہ رات کے تسلسل کا نتیجہ ہے جو پچھلے 41برس سے قوم بھگت رہی ہے ، اس دور میں جتنے ضابطے ، قوانین بنے سیاہ ہیں ، اور اس سیاہ رات کے خاتمے کے لئے آج دن تک خاندان بھٹو اور بھٹو کے چاہنے والے جدوجہد کررہے ہیں ، مارشل لاء نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہم سے چھینا آئین کو پامال کیا گیا اور جمہوریت پسند قوتوں پر کوڑے برسائے گئے محب وطن جیالوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ، آفرین ان جیالوں پر جنہوں نے جمہوریت کا سفر جاری رکھا اور ہردور میں لازوال قربانیاں دے کر جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دی ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لئے جان دے دی آج ان کا عظیم بیٹا جمہوریت کے سفر کا مسافر بن کر خیبر سے لے کر کراچی تک اور گلگت سے لے کر بلوچستان تک اپنے نانا اور والد ہ کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ، ان رہنماؤں نے کہا کہ سرور اینڈ شریف حویلی میں یوم سیاہ کی مناسبت سے بھٹو خاندان کے ساتھ شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روح کے ساتھ اورہزاروں شہید جیالوں کی روحوں کے ساتھ اور بلاول بھٹو کے روح اور جسم کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو زندہ رکھیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پارٹی کے اندر اور باہر ڈکٹیٹر شپ اور آمریت کے خلاف جہا د جاری رکھیں گے ، 5جولائی کا دن سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ منایا جائے گا۔
تحصیل گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے
تحصیل گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے باشعور عوام پچیس تاریخ کو پھر شیر پر مہر لگا کر گوجرخان سے کرپٹ مافیا کا ایک بار پھر کڑا احتساب کریں گے تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58راجہ محمد جاوید اخلاس امیدوار پی پی آٹھ چوہدری محمدریاض امیدوار پی پی 9راجہ حمید ایڈووکیٹ نے مقامی میرج ہال میں منعقدہ یو سی چیئرمین کونسلر تاجر برادری اور وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ جاویداخلاص نے کہا کہ ہماری پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے ہم نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا اور تحصیل گوجرخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہمارے کاموں کا م موازنہ کیا جائے ہم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ 2017ء میں راجہ جاویداخلاص نے جوووٹ حاصل کی تھی اب مزید بیس ہزار زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے مسلم لیگ ن اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے راجہ حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن کی کامیابی ہوگی اہل گوجرخان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں وہ مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کریں گے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ سہیل کیانی نے سرانجام دیے اس موقع پر ملک پرویز آف کنگر، راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار، ایاز بھٹی،مرزا عنایت، مرزا ارشد، خواجہ جہانگیر،راجہ طارق، راجہ امیر کاظم، مظہر وارثی، راجہ ذوالقرنین بھٹی، ملک حارث، شفقت اقبال، مرز اعرفان، راجہ خرم ممتاز، مرزا بابر، راجہ نوید سجاد،سید ندیم عباس بخاری سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے اختتام پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی
آمدہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے
تحریک انصاف گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عظمت مغل کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما چوہدری محمدعظیم اورامیدوار حلقہ این اے 58چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ آمدہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے عمران خان نے کرپٹ عناصر کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ملک بھر سے باشعور عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کر کے ان کی کامیابی کو یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں جس طرح اہم سیاسی شخصیات تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہیں اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور ان کو اپنی شکست واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ غربی گوجرخان سے شیخ رزاق اور ابرار رشید کی تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت سے تحریک انصاف گوجرخان میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی ہے ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے شیخ رزاق اور ابرار رشید مضبوط سیاسی بیک گراؤنڈ اور اچھی ساکھ کے حامل ہیں ان کے تحریک انصاف کے تبدیلی کارواں میں ملنے سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی اور تحریک انصاف گوجرخان کی تینوں نشستوں سے کلین سویپ کرکے ثا بت کر دے گی کہ گوجرخان کے باشعور عوام تبدیلی کے سفر میں عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں اور ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ مافیا کا کڑا احتساب چاہتے ہیں