راجہ پرویز اشرف کو چیلنج ہے،راجہ محمد علی کا سدا کمال میں خطاب
Kallar Syedan; Raja M Ali challenges Raja Parvez Ashraf in Sadda Kamal
Kallar Syedan; Raja M Ali challenges Raja Parvez Ashraf in Sadda Kamal
Raja Mohammad Ali was in Sadda Kamal for a public rally where he challenged Raja Parvez Ashraf that Raja Javed Ikhlas has done more then he has contributed. For more please watch the video report.
سدا کمال رہائش گاہ سابق ناظم حاجی غلام ظہیر پاکستان مسلم لیگ ن کی میٹنگ منعقد کی گئی،سابق ناظم نے دونوں حضرات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ایڈووکیٹ راجہ محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق حلقہ پی پی ٹو اور موجود حلقہ پی پی سات میں میرے اس پانچ سالہ دور میں گزشتہ پچاس سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ کیا ہے،گو کہ مسائل اب بھی ہیں جو انشا اللہ آنے والے وقت میں حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گئے،میرے حلقے کا کوئی ایسا گاؤں یا شہر نہیں جس میں میں نے کام نہ کیا ہو،اگر آپ کی محبت ایسی طرح رہی تو وہ وقت دور نہیں جب یہ حلقہ پاکستان کے ان چند ترقی یافتہ حلقوں میں شمار ہو گا،سابق ایم این اے و پالیمارنی سیکرٹری کبنٹ ڈوثرن راجہ جاوید اخلاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ ۲۰۱۳ میں پاکستان کی کمان جب مسلم لیگ ن نے سنبھالی تو ملک کا بُرا حال تھا،دہشت گردی،پیٹرول،لوڈشیڈنگ اور اسی طرح کے دوسرے گمبیر مسائل کا سامنا تھا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے،اور آج ملک میں امن و امان کی حالت معمول پر ہے،انہوں نے اپنے حلقے کے بارے میں کہا کہ میں نہ ہی وزیر تھا اور نہ ہی وزیر اعظم پھر بھی سابق وزیر اعظم سے زیادہ ترقیاتی کام کرواے اور یہ سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا،اس سے قبل حاجی غلام ظہیر نے معزز مہمانوں کو اپنی اور اہلیان سدا کمال کی جانب سے خوش آمدید کہا ،اور ہر دو حضرات کو مکمل ووٹ کے ساتھ سپورٹ کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر جنرل کونسلر راجہ غلام نقی،جنرل کونسلر راجہ عاصم صدیق،تنویر ناز بھٹی،عزت مآب محمد لطیف لنگڑیال،عزت مآب راجہ لیاقت علی،چوہدر ی توقیر اسلم اور کثیر تعدا د میں ورکرروں ،کارکنوں اورمتوالوں نے شرکت کی۔