DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; No party wants to boycott election, Ch Khurshid Zaman

الیکشن کا بائیکاٹ کوئی بھی باشعور پارٹی نہیں کرتی, چوہدری خورشید زمان

الیکشن کا بائیکاٹ کوئی بھی باشعور پارٹی نہیں کرتی ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی کیونکہ الیکشن کے بائیکاٹ کا ازالہ ناممکن ہے ۔چوہدری خورشید زمان سابق ایم این اے مسلم لیگ ن ۔
میں کرپشن کے اور جھوٹ کے خلاف ہوں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا ،2013کے الیکشن میں یہ بات کسی طور بھی ثابت نہیں کہ مسلم لیگ ن کے امیدواران کی مخالفت کی گئی ہو کسی بھی پلیٹ فارم پر مخالف پارٹی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی اس بات میں کوئی حقیقت ہے یہ سب ابہام پر مبنی باتیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کوئی بھی باشعور پارٹی نہیں کرتی ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی کیونکہ الیکشن کے بائیکاٹ کا ازالہ ناممکن ہے جیسا کہ گزشتہ دور میں ایک مرتبہ پی پی پی نے کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ریاض کے بھائی چوہدری خورشید نے بیول میں پوٹھوار ہاؤس میں ایک میٹنگ میں کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد فیاض اختر نے بھی خطاب کیا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی بھر پور کامیابی کے لئے اہل علاقہ سے اپیل کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دے کر اسے کامیاب کرائیں۔اس میٹنگ میں چوہدری بشارت نور،ایاز اختر وارثی ،ہمایوں چوہدری ،سائیں منظور حسین ،چوہدری شیراز وارثی،اظہر بھٹی ،ٹھیکیدار عربی،نمبر دار سلیمان ، چوہدری وسیم ،چوہدری عامر اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button