DailyNewsHeadlineKahuta

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ۔1969میں لگائے گے چیج آور کو 69سال کے بعد تبدیل کر دیا گیا

Kahuta; THQ Hospital electricity link changed after 69 years

Kahuta;  THQ Hospital electricity link changed after 69 years

The electricity change over system which was installed in 1969, ha finally been changed after 69 years.

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں بجلی بار بار بجلی بند ہونے کا حل نکال لیا گیا ۔1969میں لگائے گے چیج آور کو 69سال کے بعد تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے ہسپتال میں بار بار بجلی بند ہونے اور خراب ہونے کا مسلہ حل ہو گیا ہے جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینے کے لیے پوری کوشش کی جار ہی ہسپتال کے تمام سہولیات دینے کے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔

نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ نمبردار ملک بشیر کی اہلیہ اور نمبردار ملک فدا کی والدہ محترمہ گذشتہ ماہ وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پرسابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے57، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، سید ذوالقرنین شاہ بخاری ، سید نذابت حسین شاہ ، راجہ اظہار مجید المعروف زاری ،جابر کیانی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

نالہ لنگ میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے دونوں کمسن بچوں کا آہووں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

نالہ لنگ میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے دونوں کمسن بچوں کا آہووں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا ۔ نمازے جناہ میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریبی نالہ لنگ میں گذشتہ روز یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں موہڑہ کے 8، 10سال کی عمر کے بچے نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گے جس کے نتیجے میں ایک بچہ سبی ولد ولد اشفاق ڈوبنے لگا جس کو بچانے کے لیے اس کا دوست ابراہیم ولد اشفاق بچانے کی لیے اس کی طرف گیا تو وہ بھی اس کے ساتھ ڈوب گیا ان کے ساتھ آئے دیگر بچوں نے شور مچایا جس پر اہل علاقہ اگھٹے ہو گے اور اپنی مد د آپ کے تحت ان دونوں بچوں کی نعشیں نکال لیں گئی دونوں بچوں کی نمازے جنازہ رات کو ان کے آبائی گاؤں موہڑہ میں ادا کیا گیا جس میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنر ل کونسلر راجہ گلزار احمد ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی آف کنسیر ستیاں ، ڈاکٹر منا ء سمیت سینکڑوں نے شر کت کی ۔

راجہ صغیراحمد  نےبھون میں اعوان قبیلے کی بہت بڑی کارنر میٹنگ

راجہ صغیر احمد کے قافلے میں روز بروز اضافہ ۔عوام جوق در جوق ان کے گروپ میں شامل ہونے لگے ۔بھون کی ملک برادری کی سر کردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا۔راجہ صغیر احمد کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ۔آمدہ الیکشن میں اپنے سیاسی مخالفین کا بھر پور مقابلہ کر نے کا عزم اپنے حلقے کی عوام ایک ایک ووٹر ایک ایک سپورٹر سے مکمل رابطے میں ہوں انشاء اللہ عوام کی دعاؤں سے کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی ۔ان خیالات کا اظہار راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون میں اعوان قبیلے کی بہت بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراعوان برادری کے سابق کونسلر و امیدوار برائے وائس چیئرمین ملک محمد رشید ،ملک اظہر حسین ،ملک نعیم اشرف ، ملک ندیم اشرف ،ملک انتظار ، ملک سلیم اختر،ملک مختار ، ملک عزیز الرحمن ، ملک مستقیم اور دیگرسر کردہ شخصیات نے آمدہ الیکشن میں راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا راجہ صغیراحمدنے اعوان برادری کے تمام افردا کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا جبکہ راجہ صغیراحمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے خطاب میں تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ ہم بے لوث خدمت باوا غلام فرید کے خاندان کی پہچان ہے الیکشن2013میں حصہ لیا مگر کچھ ووٹو ں سے رہ گیا مگر میرے جذبے میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑھا بلکہ اس سے بڑھ کر اپنی عوام کے ساتھ ان کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلا اپنی عوام کے دکھ درد میں شریک ہواانشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حلقے کی عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا ووٹ مجھے دیں گے اور حلقے میں تر قیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button