DailyNewsGujarKhan

سابق ایم پی اے را جہ طا رق کیانی نے گو جر خان میں اپنے آ فس میں پی ٹی آئی کی ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب

Gujar Khan; Raja Tariq address party workers

Gujar Khan; Raja Tariq address party workers

Ex MPA Raja Tariq Kiyani who is not contesting coming election held a meeting with party workers at PTI office in Gujar Khan.

تحریک انصاف یکساں سماجی انصاف اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی جس میں عوام کو یکساں انصاف اور حقوق حاصل ہونگے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ایم پی اے را جہ طا رق کیانی نے گو جر خان میں اپنے آ فس میں پی ٹی آئی کی ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں یو سی سید اور آ دڑہ عثمان زادہ کی اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمو لیت کا اعلان کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار برائے این اے 58چو ہدری محمد عظیم بھی مو جو د تھے شمولیت اختیار کر نے والوں میں پی پی پی کے را ہنما سید جلیل حسین کا ظمی ایڈوکیٹ، سابق نا ظم سید وجا ہت حسین کاظمی،سید ابرار شاہ،کو نسلر چو ہدری عارف حسین،سابق کو نسلر چو ہدری محمد یو سف،سردار مطلوب حسین، آ دڑہ عثمان زادہ کی با اثر شخصیات پی پی پی جر منی کی سنٹرل ایڈ ہاک کمیٹی کے ممبر را جہ امجد نواز،راجہ عبد الغفور،ملک شیر زمان،راجہ آ فتاب چو ہدری سمیع اللہ اور انکے ساتھی شامل ہیں اس موقع پر چو ہدری عظیم نے کہا کہ ہم سب نے عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے اپنا کر دار ادا کر نا ہے انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہو نے والوں کو بھی برابر عزت و تکریم حاصل ہو گی ۔اور گو جر خان کی تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔جلیل کاظمی نے کہا کہ میں نے 28سال تک پی پی پی کا ساتھ دیا اور آج میری ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمو لیت سے یو سی سید میں پی پی پی اور ن لیگ کا خا تمہ ہو گیا ہے۔ را جہ امجد نواز نے کہا کہ ہم نے ساری زندگی پی پی پی کا ساتھ دیا اور میں نے اورسیز اور وطن عزیز میں پا رٹی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ آخر میں میز بان طارق کیانی نے تمام شر کا کا شکریہ ادا کیا 

امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-58محمد آکاش بھٹی نے الیکشن پالیسی و منشور کی تقریب

امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-58محمد آکاش بھٹی نے الیکشن پالیسی و منشور کی تقریب رونمائی میں کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں کو چیلنج ہے وہ عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کاپابند بنتے ہوئے اپنے منشور کو بیان حلفی کی صورت میں الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں تاکہ منتخب نمائندوں پر عوامی اعتماد بحال ہو سکے ، انہوں نے مزید کہا آئے دن سیاسی وفاداریاں تبدیل کی جاتیں ہیں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا فقدان ہے ، وعدوں کی پاسداری کے لئے قانون سازی ہونی چاہیے ، موسمی سیاستدان جن کی اولادیں اور جائیدادیں پوش علاقوں میں ہیں ان کو غریب عوام کے بنیادی مسائل کا کیا علم ہوگا؟ اس موقع پر ان کے حامیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور بقاء کے لئے اب وعدو ں کی پاسداری ناگزیر ہے ۔ 

بلدیہ گوجرخان نے شہر میں بیماریاں بانٹنے کا پلان ترتیب دے دیا

بلدیہ گوجرخان نے شہر میں بیماریاں بانٹنے کا پلان ترتیب دے دیا نواحی آبادی ڈھوک شاہ زمان میں پانی کی فراہمی کیلئے زنگ آلودجستی پائپ بچھادیے آبادی مکینوں نے کہا ہے کہ بلدیہ گوجرخان نے ڈھوک شاہ زمان کی آبادی کو پانی سپلائی کرنے کیلئے پرانے اور زنگ آلود جستی پائپ لائن بچھا دیے ہیں ان پائپوں کی حالت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ برسوں پرانے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ گوجرخان کی نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی سارے شہر میں زنگ آلود اورجگہ جگہ سے لیک ہونے والے واٹر سپلائی پائپوں کے ذریعہ شہری جراثیم زدہ پانی پینے پرمجبور ہیں جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے رہی سہی کسر ان زنگ آلود پائپوں سے نکل جائے گی انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ اور متعلقہ اہلکاروں نے اس صورتحال کا نوٹس لے کر فوری طور پر پائپ تبدیل کر کے نئے پائپ نہ ڈالے تو راست اقدام کیا جائے گا

نگرانوں کی نااہلی مہنگائی کے پے در پے ڈرون حملوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا

نگرانوں کی نااہلی مہنگائی کے پے در پے ڈرون حملوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضاے نے رہی سہی کسر نکال دی مہنگائی کے طوفان پر عوام کا چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی اناہلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ کے باعث ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں ٹرانسپورٹروں نے فوری طور پر کرایوں کے نرخ بڑھا دیے جبکہ تعمیر اتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ سے تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اسی طرح چینی دالوں آٹا اور میدے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نگرا ن حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث یہ صورتحال ہوئی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک میں غریب اور متوسط طبقہ کو جینے کا حق دیا جائے اور صورتحال کا فوری نوٹس لے کر پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرائی جائے کیونکہ پوری دنیا میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ سے مہنگائی عروج پر ہے

راجہ پرویز اشرف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو

سابق وزیراعظم اور حلقہ این اے 58سے امیدوار قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں مکمل ہونے والے میگاپراجیکٹس کے باعث آج تحصیل گوجرخان کے لاکھوں باسی مستفید ہو رہے ہیں اپنے حلقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرا کے حق نمائندگی ادا کیا انتخابی مہم کے دوران لوگ جس والہانہ انداز میں ان کے ساتھ محبت کااظہار کر رہے ہیں اس سے ثا بت ہوتا ہے کہ وہ اس سیاسی مقابلے میں جی حضوری کرنے والے سابقہ نمائندوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 25جولائی کو ووٹروں کے سیاسی شعور کا امتحان ہے پولنگ والے دن ووٹر بھرپور طریقہ سے اپنے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی استعمال کریں حلقہ این اے 58کے دیہات و قصبات میں ہر طرف پیپلزپارٹی کے پرچموں کی بہار اور جیالوں کی بھرپور انتخابی مہم نے مخالف سیاسی جماعتوں کے کیمپوں میں سکتہ طاری کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے ووٹرکوبھی عزت دیں اس موقع پر مختلف دیہات سے آئے ہوئے افراد نے راجہ پرویز اشرف کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

نین تارہ رانی نے ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

اپیکا کے مرکزی رہنما بشیر احمد مغل آف ٹکال کی صاحبزادی اور پی ٹی آئی کی رہنما مہ پارہ بشیر مغل کی بہن نین تارہ رانی نے ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ہے انہوں نے ایم فل میں 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دای اور اپنے عزم کااظہار کیا کہ وہ مستقبل میں پی ایچ ڈی (فنانس) میں کر کے ملک کی خدمت کریں گی یاد رہے کہ نین تارہ رانی پرائمری بورڈ کے امتحانات سے لے کر ایم فل تک پہلی پوزیشن حاصل کرتی آرہی ہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری روہ بیرون ملک ترقی یا انگلینڈ سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

 

Show More

Related Articles

Back to top button