Gujar Khan; A PML-N meeting was held at the residence of Raja Ameer Dad in Changa Bangyal where Raja Javed Ikhlas was guest of honour.
یوسی چنگا بنگیال میں راجہ امیر داد نے کارنر میٹنگ کا انعقا د کیا کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گی سابق ایم این نے راجہ جاوید اخلاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اب میرے دور اور اپنے دور کا موازنہ کرے اگر میرے دور میں آپ سے زیادہ روڈ نہ بنے ہوئے تو میں الیکشن چھوڑ دوں گا آپکا ہر منصوبہ کرپشن کی ایک لمبی داستان ہے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میاں نواز شریف جیسے نڈر بہادر لیڈر کو منتخب کرے میاں صاحب نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر ملک میں ایٹمی دھماکے کروائے اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض میں میاں نواز شرف کو پانچ سوارب ڈالر کی آفر دی گی لیکن میاں نواز شریف نے ملک کی بقاء کو ترجیع دی اور اسے بندے پر کرپشن اور غداری جیسے الزام لگائے جا رہے ہیں اگر میاں نواز شریف کرپٹ ہوتا تو اتنی بڑی رقم لے لیتا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس بات پر سوچنا ہو گا کہ ملک مخالف قوتیں ملک کو نقصان پہچانے کے لئے ہر ہربہ استعمال کر رہی ہیں چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ جب میاں نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو ملک دہشت گردی ،لوڈ شیڈنگ کی شدید لپیٹ میں تھا آج میاں نواز شریف کی وجہ سے نہ ملک میں دہشت گردی ہیں اور نہ لوڈ شیڈنگ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کردگی کی بنیاد پر الیکشن کلین سوئپ کرے گی جلسہ عام سے سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان ،سہیل کیانی ،راجہ امیر داد اور راجہ دانیال امین نے خطا ب کیا ۔
خالق محمد حنیف حنفی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر کے آئے
شرقی گوجرخان کی معروف روحانی شخصیت ممتاز ،دانشور ،ادیب ،شاعر،پنجابی پوٹھواری ،نظم ونثرکی صورت میں متعدد کتب کے خالق محمد حنیف حنفی حال ہی میں عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر کے آئے سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیا ں جیانگیر اختر بھٹی ،منجیر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی اور سابق صدر ٹیچر یونین ولایت حسین بھٹی نے گھر جا کر انھیں مبارکباد پیش کی اور محبتوں کی مالا پہنائیں بعد ازاں روحانیت اور علم وادب کے حوالے سے طویل نشت ہوئی ۔
اہلیان بیول شفاخانہ حیوانات بیول کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خرم ارشاد کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے بہت پریشان
اہلیان بیول شفاخانہ حیوانات بیول کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر خرم ارشاد کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے بہت پریشان ہیں علاقے میں منہ کھراور چڑنگ نامی بیماریاں پوری شدت سے پھیلی ہوئی ہیں بہت سے مویشی ضائع ہو چکے ہیں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جب کہ ان حالات میں مذکورہ آفیسر اپنے ذاتی فارم کے لیے مویشیوں کی خریداری میں مصروف ہے ڈاکٹر خرم ارشاد مہینے میں چند دن دفتر حاضر ہوتا ہے اور سرکاری میٹنگ اور ڈیوٹی کا بہانا بنا کر اپنے ذاتی فارم پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے جب کبھی دفتر میں موجود ہوتا ہے تو اسپتال کے بالکل قریب کئی مویشی ضائع ہوئے ہیں مذکورہ آفیسر نے سرکاری سفری سہولت ہونے کے باوجود مویشیوں کو چیک کرنے کی زحمت نہیں کی ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکٹر کو فوری طور پر ٹرانسفر کر کے ذمہدار اور فرض شناس ڈاکٹر کو تعینات کیا جائیتاکہ علاقے کے مسائل حل ہو سکیں۔
چوہدری محمود حسین رضائے الہی سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آبائی قبرستان (موہڑہ ہفیال) بیول میں ادا کی گئی
پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے نائب صدر چوہدری محمود حسین رضائے الہی سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آبائی قبرستان (موہڑہ ہفیال) بیول میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی،تحریک انصاف کے صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 8چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ،چےئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق،سابق ناظم آغا نعمان منیر ایڈووکیٹ ،چوہدری ابرار،چیرمین ،وائس چےئرمین ،جنرل کونسلر،پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عہدیدران صحافیوں تاجروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے مرحوم چوہدری محمود حسین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ چوہدری محمود حسین کی پیپلزپارٹی کے لیے قربانیاں اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان کی وفات سے پیپلز پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور انکی وفات سے خلا پیدا ہوا جسے پر کرنا ناممکن ہے انکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔