DailyNewsHeadline

تھانہ روات پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے مال مقدمہ میں تھانہ کے اندر کھڑی 9 گاڑیاں جلنے کا واقعہ

Nine cars torched parked at Rawat police station

Nine cars torched parked at Rawat police station

Rawalpindi; Nine cars were torched parked at Rawat police station, allegations have been made against the police who are accused of collaborating in burning the vehicles.

تھانہ روات پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے مال مقدمہ میں تھانہ کے اندر کھڑی 9 گاڑیاں جلنے کا واقعہ ،اعلیٰ پولیس آفیسر کی انکوائری رپورٹ میں مقامی محرر اور ایس ایچ او قصوروار قرار ٹھہرانے کے باوجود رپورٹ ضلعی پولیس آفیسر تک نہ پہنچ سکی ،نچلی سطح پر محکمانہ ملی بھگت سے انکوائری رپورٹ دبا دی گئی ذرائع کا دعوی،تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماڈل تھانہ روات کی عمارت کے اندر آتشزدگی سے 9 گاڑیاں جل گئیں تھیں جسکی تحقیقات ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک اور ایس پی صدر بہرام خان نے کیں اور دوران انکوائری یہ بات ثابت ہو گئی کہ عمارت کے اندر آگ بھڑکنے کا واقعہ مقامی محرر ،ایس ایچ او روات اور دیگر عملہ کی مبینہ نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے ذرائع کے مطابق متعلقہ انکوائری افسران نے اپنی اپنی رپورٹ ضلعی پولیس آفیسر راولپنڈی کو ارسال کی مگر ملوث اہلکاروں نے محکمانہ ملی بھگت سے تاحال رپورٹ سی پی او راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی تک نہ پہنچنے دی عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب و دیگر افسران سے واقعہ کا فوری نوٹس اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مقامی تاجر سے لاکھوں روپے نقدی چھین لی

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے مقامی تاجر سے لاکھوں روپے نقدی چھین لی واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ایس ایچ او روات کا مقدمہ کے اندراج کی بجائے واقعہ کو دوسرا رنگ دینے لگا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 4 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ددہوچھہ روڈ پر مہران کار میں سوار مقامی تاجر محمد عرفان کو روک لیا اور ان سے نقدی مبلغ3 لاکھ 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات سے قبل گاڑی پر ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم ایس ایچ او روات واقعہ کے دوسرے روز بھی مقدمہ درج نہ کیا پولیس ذرائع کے مطابق حقائق کے برعکس رپٹ کا اندراج کیا گیا ہے عوامی علاقہ ذمہ دار حکام سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی

الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ،ماڈل تھانہ روات میں چند ماہ قبل سیاسی بنیادوں پر تعینات ٹرینی سب انسپکٹر نے بھتہ خوری کے بعد الیکشن مہم شروع کر دی سائلین پر مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کیلئے دباؤ عوام علاقہ کا شدید احتجاج فوری تبدیلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق حکمران جماعت کے مقامی کھڑپینچوں کی ایماء پر ماڈل تھانہ روات تعینات سب انسپکٹر فیضان ندیم نے پابندی کے واضح احکامات کے برعکس سائلین اور ووٹروں کو مسلم لیگ کے حق میں ووٹ پول کرنے کیلئے کردار ادا کرنا شروع کر رکھا ہے مذکورہ سب انسپکٹر سیاسی بنیادوں پر ہی تھانہ روات تعینات ہوا تھا جس نے جرائم کے اڈوں اور ملزمان سے ڈیلنگ کے عوض لاکھوں روپے بھتہ وصولیاں کیں اور بدستور تھانہ روات براجمان ہے معززین محمد یاسین گجر ،چوہدری سہیل طارق ،چوہدری قیصر ،ملک قیوم ،ملک سعید ،ملک سفیر ،عبدالعزیز ،چوہدری بدر ،ملک نیاز علی ،چوہدری یاسر ،چوہدری عامر نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ سب انسپکٹر کی فوری ضلع بدر ی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button