DailyNewsKahuta

نڑھ کے مقام پر راجہ صغیر احمد کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب

Kahuta; Raja Sagheer election office inauguration in Narr.

Kahuta; Raja Sagheer Ahmed election office inauguration was held in Narr.

نڑھ کے مقام پر راجہ صغیر احمد کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں سینکڑوں افراد کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ۔علاقے بھر کے سینکڑوں افرادکی شرکت سے افتتاحی تقریب نے جلسے کا روپ دھا ر لیا ۔نڑھ کی فضاء جب تک سورج چاند رہے گا کرنل یامین تیرا نام رہے گا ۔راجہ صغیر زندہ باد اور بلال یامین ستی زندہ با د کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نڑھ میں نڑھ مارکیٹ میں راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے انتخابی جلسے کا افتتاح زیر اہتمام فرزند کوہسار بلال یامین ستی منعقد ہوا جس میں کرنل (ر) مسعود عباسی ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، کونسلر اظہر ستی ، کونسلر غضنفر ستی ، کونسلر مجید ستی ، محمد شبیر ، محمدبشیر ، اشتیاق احمد ستی، نمبردار رشید ، شوکت ستی آف سون ، اشتیاق ستی آف کنیسر ، ذوالفقار علی ستی ،راشد مبارک عباسی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی افتتاحی تقریب سے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستی قبیلے نے جس طرع میر ا ساتھ دیا میں ان کا احسان مند رہوں گا ۔پی ٹی آئی جماعت سے میرے سیاسی مخالف جو زبان استعمال کر رہے وہ زبا ن کوئی سیاسی لیڈر استعمال نہیں کر تا میں نے ہمیشہ خدمت اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) نے ستی قبیلے کی پہنچان کرائی ہے انہوں نے صرف نڑھ ہی تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں میں بے شمار کام کر ائے ہیں ان کے بعد ان کے بیٹے بلال یامین ستی نے ترقیاقی کام کر ائے ہیں انشاء اللہ جیت کر میں بھی اپنے والد حاجی بابا غلام فرید (مرحوم) اور بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے تمام مسائل حل کروں گا اپنے خطاب میں بلال یامین ستی نے کہا کہ میں سابقہ الیکشن میں جس امیدوار کو سپورٹ کی وہ کبیرہ گناہ کیا کیونکہ انہوں نے حلقے کو پسماندہ رکھا کام کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا پی ٹی آئی جو امیدوار یہ کہ رہا ہے میں نڑھ کو یامین نگر نہیں بننے دوں گا تو میں اس کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ نڑھ 1985سے یامین نگر ہے یہاں ایک ایک بچہ ایک ایک بزرگ بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) کا چاہنے والے ہیں انشاء اللہ میرے اس بھائی کو اب اوریک سے کونسلر کا الیکشن بھی لڑنا پڑھے 25جولائی کو نڑھ کی عوام راجہ صغیر احمد کے انتخابی نشان بالٹی پر مہر لگا کر اپنی ملی بیداری کا ثبوت دیں گے اپنے خطاب میں ، راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، کونسلر اظہر ستی ،اشتیاق احمد ستی، شوکت ستی آف سون ، اشتیاق ستی آف کنیسراورذوالفقار علی ستی نے کہا کہ نڑھ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی (مرحوم) اور ان کے صاحبزادے بلال یامین ستی نے کرائے ہیں انشاء اللہ 25جولائی کا سورج راجہ صغیر احمد کامیابی کی نوید کے ساتھ طلوع ہو گا ۔

انشاء اللہ ملک کا آئندہ کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،راجہ محمد شکیل کیانی ، ایم ذرین اعوان اور اشرف کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت نے ملک کی غریب عوام پٹرول بم گرا کر زندہ درگور کر دیا ہے۔ 20دنوں میں پٹرولیم مصنوعات میں دو مرتبہ بے تحاشہ اضافے نے غریب عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔مہنگائی کی چکی میں پہلے سے ہی پسی ہوئی عوام دو وقت کی روٹی سے مجبور تھی رہی سہی کسر موجود نگران حکومت نے نکال دی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کی نظریں شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئر مین بلاول بھٹو پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ ملک کا آئندہ کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا ۔

ٹریپل فور(444)گروپ دوھپری کے نوجوانوں کی اشتیاق احمد ستی سے ملاقات

ٹریپل فور(444)گروپ دوھپری کے نوجوانوں کی اشتیاق احمد ستی سے ملاقات ۔ الیکشن میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان ۔ ہمارا ووٹ شاہد عباسی اور راجہ صغیر احمد کی امانت ہے ۔ٹریپل فورگروپ کے تمام نوجوان الیکشن میں دن رات محنت کر یں گے اور اپنا ووٹ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور خادم اعلیٰ راجہ صغیر احمد کو ہی دیں گے انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔ الیکشن حلقہ پی پی سات کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگئے۔ان خیالات کا اظہارٹریپل فورگروپ دوھپری کے نوجوانوں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اشتیاق احمد ستی سے ملاقات کے موقع پر اپنے بیان میں کیا اس موقع پرٹریپل فور(444)گروپ دوھپری کے سعد ستی ،شمس ستی ،حسام ستی،احسن ستی ،وقار ستی ،مدثر ستی ،ہمایوں ستی ،سردارفیصل ،مجتبی ستی،سردارخیام،سردار کامران،وسیم ستی،انیس ستی اور دیگر نوجوان شامل تھے انہوں نے کہا سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں سوئی گیس اور چند مین سٹرکوں کی مد میں اربوں روپے کے کے کام کر ائے اس کے علاوہ دیگر سڑ کیں ، سکولوں کی تعمیر ،پانی کے بور ،سکولوں کی اپ گریڈ ایشن ، گلیاں وغیرہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ
نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انشاء اللہ25جولائی کو کامیابی شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کی ہو گئی ۔

معروف سماجی شخصیت ہمایوں آفتاب عباسی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے

معروف سماجی شخصیت ہمایوں آفتاب عباسی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور، خرم عباسی ،راشد مبارک عباسی سمیت علاقے بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، سر کاری ، مذہبی شخصیات نے بھر پور شر کت کی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button