Kahuta; Shahid Khaqan Abbassi was in Moawra, Hothla, Nathot and Khuta city for public speeches.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مواڑہ ، ہوتھلہ ، نتھوٹ اور کہوٹہ شہر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن متنازعہ ہوئے تو 70والے حالات ہمارے سامنے ہیں ۔ ملک کیسے چلے گا ۔ عمران خان کے مقابلہ میں حلقہ این اے 53سے ایک کے مقابلے میں دو ووٹ حاصل کرونگا ۔ مشرف کے دور آمریت میں اور زرداری دور میں کوئی ڈیم نہ بنا کارخانہ نہیں لگایا گیا ۔ بجلی نہیں پیدا کی گئی ۔ پاکستان کے آئینی ادارے ، فوج ، عدلیہ ، پارلیمنٹ بیوروکریسی اور میڈیا ملکر ترقی کریں ۔ اور لڑائی جھگڑا نہ کریں ۔انتشار رہے گا ۔ تو ملک ترقی کیسے کرے گا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شدید دباؤ اور مشکل حالات کے باوجود ضمیر کا سودا نہ کیا ۔ عوام کی اما نت کا تحفظ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گالی گلوچ ، الزامات ، جھو ٹ اور بے عزتی کی سیاست سے ملک کو نقصان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ (31) سالہ سیاسی دور میں (21) سال کا بڑا عرصہ اپوزیشن میں گزارا ۔ دس سال مسلم لیگ جبکہ باقی عر صہ آمریت اور دیگر جماعتیں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عدالتوں کی بجائے عوام کو کرنے دیا جائے ۔ اس موقع پر یونین کونسل مواڑہ کے معززین ، کونسلر ز نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے بھی کہوٹہ شہر کے نواحی علاقہ نتھوٹ میں خطاب کیا ۔ اور کہا کہ شاہد خاقان عباسی کوووٹ دے کر صاف ستھری ، عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار قیادت کوکامیاب کریں ۔ نتھوٹ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی نے سر انجام دیئے ۔ سابق وائس چیئرمین راشد کیانی ، کونسلرراجہ سکندر ، راجہ گلفراز عرف گلزاری ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ ، کونسلرز قاضی عبدالقیوم ، راجہ فیصل عزیز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔